پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

اسلام آباد میں تحریک انصاف کو جلسے کیلئے سکرین لگانے کی اجازت مل گئی

datetime 22  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کو جلسے کیلئے اسکرین لگانے کی اجازت دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت امیدکرتی ہے کہ لوگوں کے بنیادی حقوق متاثر نہ ہوں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں اسلام آباد میں جلسے کی اجازت نہ دینے

پر پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عدالت میں پیش ہوئیں ، عدالت نے استفسار کیا اگر یہ پرامن احتجاج کررہے ہیں تو اس میں مسئلہ کیاہے ؟۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی 4 سے 6ہفتوں تک کی درخواست آئی ہے ، اسی وجہ سے اجازت نہیں دے سکتے۔عدالت نے کہا یہ درخواست تو آج کے احتجاج کے لئے دائرکی گئی ہے، جب بھی انہوں نے پرامن احتجاج کرنا ہوں یہ آپ کو درخواست دیں گے۔پی ٹی آئی وکلا سے مکالمے کہا کہ جس دن احتجاج کرنا ہوگا ضلعی انتظامیہ کو درخواست دینی ہوگی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے ضلعی انتظامیہ کو پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دینے کی ہدایت کردی، جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہاایک استدعا ہے کہ پی ٹی آئی والے نئی درخواست دیں توبہترہوگا۔عدالت نے پی ٹی آئی کی درخواست نمٹا دی ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عدالت امیدکرتی ہے کہ لوگوں کے بنیادی حقوق متاثر نہ ہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…