جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

صدر مملکت عارف علوی کے مواخذے کا مطالبہ کر دیا گیا

datetime 21  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (این ین آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی محسن شاہنواز رانجھا نے صدر مملکت کے مواخذے کا مطالبہ کر دیا۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بطور صدر عارف علوی نے کئی مرتبہ آئین کی خلاف ورزی کی،پارلیمنٹ کے مشترکہ ایوان میں ہمارے پاس دو تہائی اکثریت موجود ہے۔

محسن شاہنواز نے کہاکہ عمران نیازی نے پورے ملک میں الزام تراشی کا بازار گرم کر رکھا ہے،یہ بیانیہ بنایا جارہا ہے کہ عمران خان کے خلاف سازش کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ فنڈریزنگ کے حوالے سے عمران نیازی نے کمپین شروع کی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا میں ٹھیکیداروں کی کرپشن سے 70 کروڑ روپیہ امریکہ منتقل کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ اوورسیز کا نام لے کر ایک ارب دس کروڑ روپیہ پاکستان منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بڑے پیمانے پر رقوم پاکستان منتقلی کی تحقیقات کیلئے وزارت داخلہ کو ہدایات دی جائیں، یہ روپیہ پاکستان کے اداروں پر حملہ آور ہونے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے،پاکستان میں دفاع، انصاف اور قانون سازی کرنے والے ادارے پر حملہ کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ذاتی مفادات کے لیے وزیر اعظم کے عہدے کے تحت اٹھائے گئے حلف کی خلاف ورزی کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ صدر مملکت آئین شکنی کے مرتکب ہوئے ہیں ان کا مواخذہ کیوں ممکن نہیں۔ انہوں نے کہاکہ صدر مملکت کے ساڑھے تین سال کے غیر آئینی اقدامات کی تحقیقات کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے،صدر مملکت کو اس ایوان میں بلا کر پوچھا جائے کہ انہوں نے آئین شکنی کی یا نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…