جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

پنجاب میں سپیکر شپ، (ن) لیگ نے پیپلزپارٹی اور ترین گروپ سے معذرت کر لی

datetime 21  اپریل‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) نے پیپلزپارٹی اور جہانگیر ترین گروپ کو پنجاب میں سپیکر شپ دینے سے معذرت کر لی ہے ، مسلم لیگ (ن) نے سپیکر کا عہدہ اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے دو ناموں پر غور بھی کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی وفاق کے

فارمولے کے مطابق پنجاب میں بھی سپیکرکا عہدہ چاہتی تھی جبکہ جہانگیر ترین گروپ بھی سپیکر شپ کے عہدے پر نظریں جمائے ہوئے تھا تاہم مسلم لیگ(ن) میں قیادت کی سطح پر مشاورت کے بعد پیپلز پارٹی او رجہانگیر ترین گروپ سے معذرت کر لی گئی ہے اور یہ عہدہ مسلم لیگ (ن) اپنے پاس ہی رکھے گی ۔ بتایا گیاہے کہ پنجاب میں سپیکر کے عہدے کے لئے ملک ندیم کامران اور رانا مشہود احمد خان کے نام سامنے آئے ہیں جن پر غور جاری ہے۔ پارٹی کے سینئر رہنما و سابق سپیکر رانا محمد اقبال کا نام اس بار سپیکر کیلئے زیر غور نہیں ہے ۔ذرائع کے مطابق سپیکر چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتما د کی کامیابی کے بعد پارٹی کے کسی رہنما کو یہ عہدہ دیا جائے گا۔دوسری جانب ڈپٹی سپیکر کے عہدے کے حوالے سے بھی مشاورت جاری ہے اور اس حوالے سے جلد کوئی فیصلہ متوقع ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…