ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان کے ٹوئٹر اسپیس نے ہر ریکارڈ توڑ دیا  اسپیس سیشن میں کئی نامور صحافی ،علی ترین بھی شریک

datetime 21  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی )سابق وزیراعظم عمران خان عدم اعتماد تحریک کے دوران اور اس سے برطرف ہونے کے بعد سے کئی بار قوم سے خطاب کر چکے ہیں۔لیکن اس بار عمران خان نے ٹی وی چینلز، یا جلسے کی بجائے ٹوئٹر کا انتخاب کیا، عمران خان کے پہلی بار ٹوئٹر اسپیس پر خطاب نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔سابق وزیراعظم نے گزشتہ

رات پی ٹی آئی کی جانب سے بنائی گئی ’ٹوئٹر اسپیس‘ میں شرکت کی، جس میں انہوں نے قوم اور کارکنوں سے خطاب بھی کیا اور ان کے سوالات بھی لیے۔عمران خان کی اسپیس میں شرکت کرنے والوں کی تعداد ایک وقت میں 1لاکھ 65 ہزار تک پہنچ گئی تھی جو ٹوئٹر کی اسپیس کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔ اس طرح عمران خان کے ٹوئٹر اسپیس نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔جس کو پی ٹی آئی کے آفیشل اکاونٹ پر بھی پوسٹ کیا گیا۔اس سے پہلے یہ ریکارڈ کورین پاپ بینڈ ‘ کے پاپ’ کے لائیو اسپیس سیشن کا تھا، جن کی اسپیس میں شرکت کرنے والوں کی تعداد 44 ہزار تھی۔ایشیا انڈیکس نامی ادارے کی ٹوئٹ کے مطابق عمران خان کو ٹوئٹر اسپیس پر سننے والوں کی تعداد ایک وقت میں 1 لاکھ 60 ہزار سے تجاوز کر گئی تھی۔بھارتی اسکالر اشوک سوائن نے بھی ٹوئٹ کی کہ عمران خان آج رات ٹویٹر اسپیس ریکارڈ توڑ رہے ہیں۔ عمران خان کے اسپیش سیشن میں کئی نامور صحافی اور شخصیات نے بھی شرکت کی، جن میں جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کا نام بھی سب نے دیکھا۔سابق پاکستانی وزیر اعظم بیک وقت فیس بک، انسٹاگرام اور یوٹیوب سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لائیو آئے۔یاد رہے کہ گزشتہ برس ’اسپیس‘ کے نام سے ٹوئٹر نے آڈیو روم کی سہولت متعارف کرائی گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…