جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

ملک بھر میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ شارٹ فال 7 ہزار میگاواٹ سے تجاوز

datetime 21  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (آن لائن) بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 1 سو میگاواٹ ہو گیا، ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق پن بجلی ذرائع سے 9 سو میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ تربیلا ڈیم گزشتہ ساٹھ روز سے خالی ہے، تربیلا ڈیم میں ٹی تھری ،ٹی فور منصوبوں پر تعمیراتی کاموں کے باعث پانی ذخیرہ نہیں کیا جا رہا۔

تربیلا ڈیم سے صرف 6سو میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ منگلہ ڈیم میں بھی پانی کا ذخیرہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس کی پیداواری صلاحیت 4 ہزار میگاواٹ سے زائد ہے، ذرائع پاور ڈویژن کا مزید کہنا ہے کہ متعدد سرکاری بجلی گھر فنی خرابی کے باعث تاحال بند ہیں ، بعض بجلی گھر ایندھن کی کمی کے باعث بند ہیں، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس سے 2 ہزار میگاواٹ تک بھی پیدا ہو رہی ہے، نجی شعبے کے بجلی گھر فرنس ائل،کوئلہ اور ایل این جی نہ ملنے کے باعث بند پڑے ہیں، آئی پی پیز کی پیداوار 11ہزار 5 سو میگاواٹ ہے۔ بجلی کی مجموعی پیداوار 14 ہزار 4 سو میگاواٹ ہے، بجلی کی مجموعی طلب 21ہزار 5 سو میگاواٹ سے زائد ہے،بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی مسائل کے باعث 2 ہزار میگاواٹ پیدا شدہ بجلی ضائع ہو رہی ہے، پیدا شدہ بجلی استعمال نہ ہونے سے معشیت پر روزانہ 3 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ بجلی کی کمی کے باعث 10 گھنٹے تک غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔زیادہ لاسز والے علاقوں میں 18 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ بھی کی جا رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…