اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

آئی ایم ایف نے پاکستان کے سامنے 6 بلین ڈالر کیلئے 5شرائط رکھ دیں

datetime 21  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ، آئی این پی) آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرض دینے سے پہلے بڑی شرائط پیش کردیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے  نے پاکستان کیلئے چھ بلین ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی بحالی کے لیے پانچ شرائط رکھ دیں۔آئی ایم ایف نے اپنی پانچ شرائط پیش

کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرض لینے کے لیے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کو ختم، بجلی کے نرخوں میں اضافہ، نئے ٹیکسوں کا نفاذ اور مالیاتی بچت کو یقینی بنانا ہو گاجبکہ ایندھن کی سبسڈی کو واپس لینا ہوگا۔یاد رہے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے، پاکستان اور آئی ایم ایف میں مذاکرات 24 اپریل تک جاری رہیں گے۔دوسری جانب وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے مذاکرات کیلئے امریکہ روانہ ہو گئے۔واشنگٹن روانگی سے قبل اپنے بیان میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کو دوبارہ ٹریک پر لانے کی کوشش کروں گا۔وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور عمران خان نے آئی ایم ایف پروگرام پٹری سے اتارا، یہ ہماری معیشت کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ خوشی ہے کہ تین سال بعد ای سی ایل سے نام نکلا ہے، راستے میں لندن میں اپنے قائد نواز شریف سے ملاقات کا موقع بھی ملے گا۔

موضوعات:



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…