اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آئندہ ماہ گیس کے جاری خسارے میں مزید اضافے کا خدشہ، حکومت کے لندن کورٹ آف انٹرنیشنل آربٹریشن سے رجوع کے باوجود ENI ٹرم LNG کارگو سے ڈیفالٹ کرگئی ۔ روزنامہ جنگ میں خالد مصطفی کی شائع
خبر کے مطابق ایک ایسے وقت میں جب حکومت نے دو ایل این جی ٹریڈنگ کمپنیوں ، ای این آئی اور گنور ،کے خلاف 10 ٹرم ایل ین جی کارگوز کی فراہمی پر ان کے ڈیفالٹس پر لندن کورٹ آف انٹرنیشنل آربٹریشن (ایل سی آئی اے) سے رجوع کیا ہے، تازہ ترین پیش رفت میں ملک کو ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے جیسا کہ ای این آئی ٹرم ایل ین جی کارگو، جو یکم مئی 2022 کو آنے والا تھا، سے بھی ڈیفالٹ کرگئی جس کے نتیجے میں آئندہ ماہ گیس کے جاری خسارے میں مزید اضافہ ہو گا۔ اس پیشرفت سے آگاہ اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ ای این آئی کی جانب سے پیچھے ہٹنے کے تا زہ ترین عمل نے و زارت توانائی کے حکام کو اس بات پر الجھا دیا ہے کہ گرمیوں میں گیس کے جاری بحران سے کیسے نمٹا جائے جو اب مزید بڑھ جائے گا۔