واشنگٹن(این این آئی)میرے پاس اس وقت رہنے کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے، میں اپنے دوستوں کے ساتھ رہ رہا ہوں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ الفاظ دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کے ہیں جنہوں نے دعوی کیا کہ ان کے پاس اپنا کوئی مکان نہیں ہے۔ ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او نے کہا کہ میرے پاس اپنا کوئی گھر نہیں ہے۔اگر میں بے ایریا کا سفر کرتا ہوں جہاں ٹیسلا کی زیادہ تر انجینیرنگ واقع ہے تو میں بنیادی طور پر دوستوں کے لیے اضافی بیڈ رومز میں ٹھہرتا ہوں۔