جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

حلف کیلئے حمزہ شہباز کی درخواست پر اعتراض ختم، درخواست سماعت کیلئے مقرر

datetime 21  اپریل‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی)نو منتخب وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری کے لیے درخواست پر لاہور ہائیکورٹ آفس نے اعتراض ختم کردیا جس کے بعد درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔ہائیکورٹ آفس نے دوبارہ دائر درخواست میں گورنر پنجاب کو فریق بنانے کا

اعتراض عائد کیا تھا۔اعتراض ختم ہونے کے بعد لاہور ہائیکورٹ آفس نے درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی آج (جمعرات )کو سماعت کریں گے۔نومنتخب وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کے وکلاء نے رجسٹرار آفس کا منگل کے روز عائد کیا گیا اعتراض دور کرنے کے بعد گورنرکی جانب سے حلف نہ لینے کے اقدام کے خلاف درخواست دائر کی تھی لیکن اس پر بھی اعتراض عائد کیا گیا تاہم وکلاء نے اسے دور کر کے دوبارہ درخواست دائر کی جسے منظور کر لیا گیا ۔حمزہ شہباز نے اعظم نذیر تارڑ اور عطا اللہ تارڑ کی وساطت سے دائر آئینی درخواست موقف اپنایا کہ 16 اپریل کو 197ووٹ لے کر قائد ایوان منتخب ہو چکا ہوں، قانون کے مطابق گورنر کو وزیر اعلی کا حلف لینا تھا لیکن انہوں نے انکار کر دیا ہے۔گورنر اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کرکے آئین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔استدعا ہے کہ عدالت گورنر پنجاب کو حلف لینے کے احکامات جاری کرے۔واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے حمزہ شہباز کی درخواست نا مکمل قراردے کر واپس کردی تھی اور موقف اختیار کیا تھا کہ درخواست کے ساتھ مطلوبہ مکمل دستاویزات منسلک نہیں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…