پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

پشاور ،مرغی پال پروگرام میں 1 ارب روپے کی مبینہ مالی بے قاعدگیوں کا انکشاف

datetime 21  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا مرغا مرغی پیکج پروگرام میں مالی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ لائیوسٹاک میں ایک ارب روپے کی مبینہ مالی بے قاعدگیاں رپورٹ ہوئی ہیں۔آڈٹ رپورٹ میں ’’مرغا مرغی پیکج‘‘ پروگرام میں 27کروڑ44لاکھ بے قاعدگیوں کی نشاندہی ہوئی ہے،

مرغیوں کی زیادہ قیمت پر خریداری سے خزانہ کو 9 کروڑ 74لاکھ 35 ہزار روپے کا نقصان پہنچا۔دستاویزات کے مطابق قبائلی اضلاع میں ترقیاتی پروگرام کے تحت مشینری اور ویکسین خریداری کی مد میں خزانہ کو 17لاکھ57ہزار روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈائریکٹوریٹ آف پراجیکٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز کا ریکارڈ غائب ہے، وزیر اعلیٰ کی ہدایت اور مروجہ طریقہ کار کے برعکس تنخواہوں اور دیگر اخراجات کی مد میں ایک کروڑ 98لاکھ روپے نکلوائے گئے، سوات میں کرایہ کی عمارت میں قائم ویٹرنری ڈسپنسری کیلئے پراجیکٹ ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں خزانہ سے75لاکھ12ہزار روپے نکلوائے گئے۔گائے بھینسوں کیلئے خریدی گئی خوراک کی مد میں غیر قانونی طور پر خزانہ کو48لاکھ29ہزار روپے کا نقصان ہوا۔ترجمان حکومت بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ محکمہ زراعت و لائیو سٹاک کے کسی بھی پراجیکٹ میں کوئی مالی خوردبرد نہیں ہوا،یہ بنیادی طور پر آڈٹ آبزرویشنز کی تفصیلات ہیں، آڈٹ رپورٹ میں ان آبزرویشنز پر روشنی ڈالی گئی ہے، آڈٹ پیراز کے پی ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں طے پاگئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…