جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران خان کی گاڑی کی کھڑکیاں بند ہونی چاہئیں، جلسے کے حوالے سے ایک اور مراسلہ جاری

datetime 21  اپریل‬‮  2022 |

لاہور (این این آئی)لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے کل جلسے کے حوالیسے تحریک انصاف کو ایک اور مراسلہ جاری کردیا جس کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان بلٹ پروف گاڑی میں سفرکریں اور ان کی گاڑی کی کھڑکیاں اورچھت مکمل بند ہونی چاہیے۔مراسلے میں کہا گیا کہ

خطاب کی جگہ اور سامنے لگنے والا شیشہ بھی بلٹ پروف ہونا چاہیے، جلسہ گاہ میں بیک اپ جنریٹرز موجود ہونے چاہیے تاکہ بجلی کی بندش پر ناخوشگوار واقعے سے بچاجاسکے۔مراسلے کے مطابق اسٹیج، خواتین اور مردوں کے داخلی دروازوں کی سکیورٹی یقینی بنائی جائے گی جبکہ جلسہ گاہ میں ایمرجنسی انخلا کے راستے بھی یقینی بنائے جائیں اور پولیس کے ساتھ جلسہ گاہ کے باہر قناطیں اورباڑلگانیکاکام مکمل کیاجائے۔مراسلے میں کہا گیا کہ جلسہ انتظامیہ یقینی بنائیکہ اسٹیج اور وی آئی پی جگہ پرکوئی نامعلوم شخص داخل نہ ہوسکے۔مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ جلسہ انتظامیہ پولیس اور ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون یقینی بنائے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ڈپٹی کمشنر لاہور نے مینار پاکستان پر جلسے کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کو خط لکھ کر سکیورٹی خدشات کا اظہار کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…