منگل‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2026 

حکومت کا رمیز راجہ کو فارغ کرنےکا فیصلہ

datetime 20  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )حکومت کا چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو فارغ کرنےکا فیصلہ ۔نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نئے چیئرمین پی سی بی کیلئے گورننگ بورڈ کو 2 نام دیں گے اوربورڈ دونوں ناموں سے ایک نام تجویز کرے گا۔

قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)چیئرمین رمیز راجہ بھی ڈٹ گئے ، عہدہ نہ چھوڑنے کا فیصلہ ، آخری گیند تک کھیلنے کا اعلان کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق رمیز راجہ نے استعفیٰ دینے کے بجائے فیصلہ نئے وزیراعظم شہباز شریف پر چھوڑ دیا ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے استعفیٰ دینے کے بجائے فیصلہ نئے وزیراعظم شہباز شریف پر چھوڑ دیا ہے۔پی سی بی آئین کے مطابق وزیراعظم بورڈ آف گورنرز میں اپنے دو نمائندے نامزد کرتا ہے جو چیئرمین کے عہدے کے لیے انتخاب میں حصہ لے سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق نئے چیئرمین پی سی بی کے لیے نجم سیٹھی اور ذکا اشرف فیورٹ ہیں۔واضح رہے کہ حکومتی تبدیلی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کو بھی تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔رمیزراجہ ستمبر2021 سے چیئرمین کیفرائض انجام دیرہے ہیں۔ حکومت کی تبدیلی کے بعد چیئرمین پی سی بی کی تبدیلی کے قومی امکانات ہیں۔دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈرمیزراجہ کے حوالے سے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بطور چیئرمین پی سی بی اپنے مستقبل کا فیصلہ رمیز کے اپنے ہاتھ میں ہے۔سابق وزیراعظم عمران خان نے بنی گالہ میں صحافیوں سے ملاقات کی اور رمیزراجہ کے استعفے اور نجم سیٹھی کی پی سی بی میں آنے کی خبروں پرتبصرہ کیا۔اس موقع پرصحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ موجودہ صورتحال کے حوالے سے آپ رمیز راجہ کو کیا ہدایت دیں گے؟ صحافی کو جواب دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ رمیزراجہ میرا کھلاڑی ہے، میں نے اسے آزاد چھوڑا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ رمیزراجہ آخر تک مخالفین کا مقابلہ کریں گے اور بطور چیرمین پی سی بی مستقبل کا فیصلہ ان کے اپنے ہاتھ میں ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر رمیزراجہ چیرمین پی سی بی کے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہیں تو وہ ان کا اپنا فیصلہ ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مرنے کے علاوہ


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…