جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

عوام کو جو توقعات آپ سے ہیں آپ خلوص سے پانسہ بدل دیں،شہباز شریف

datetime 20  اپریل‬‮  2022 |

اسلام ابٓاد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارا اتحاد ذاتی پسند نا پسند سے بالاتر ہو کر ملک کے 22 کروڑ عوام کی خدمت کرنا ہے،ہم غربت، بے روزگاری اور افراط زر جیسے چیلنجز سے نبرد آزما ہیں، عوام کو جو توقعات آپ سے ہیں آپ خلوص سے پانسہ بدل دیں۔

بدھ کو وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا جس میں وفاقی کابینہ میں شامل اراکین نے شرکت کی، وفاقی کابینہ کو ملکی معیشت اور امن و امان سمیت مختلف امور پر بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر وفاقی کابینہ کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کابینہ ارکان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ ہم نے بڑی محنت سے ایک جھرلو حکومت کو گھر بھیجا۔انہوںنے کہاکہ تجربہ کار افراد کابینہ میں ہیں جنہوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں، آپ کی قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس نے آپ کو یہ ذمہ داری سونپی، عوام کو جو توقعات آپ سے ہیں آپ خلوص سے پانسہ بدل دیں۔انہوں نے کہا کہ ہم غربت، بے روزگاری اور افراط زر جیسے چیلنجز سے نبرد آزما ہیں، مشکلات کے خلاف جنگ میں گزشتہ حکومت بری طرح ناکام رہی۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں قوم کے مفاد میں بہترین فیصلے کرنے ہیں، تمام بڑی جماعتوں کا اکٹھا ہونا پاکستان کی تاریخ کا بڑا اتحاد ہے، کون سے وہ اقدامات ہیں جو عوام کے بہترین مفاد میں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ صوبہ بلوچستان کے کیا مسائل ہیں، ان پر بھرپور توجہ دینا ہوگی، دیگر صوبوں کے مسائل پر بھی ہمیں توجہ دینا ہوگی۔انہوںنے کہاکہ زہریلے پروپیگنڈے کا حقائق کی مدد سے جواب دینا ہوگا، ساڑھے تین سال میں جو کرپشن عروج پر تھی اس کو ختم کرنا ہے۔شہباز شریف نے کہاکہ جب سیاست کا موقع آئے گا تو سیاست ہوتی رہے گی لیکن ابھی ہمارے اتحاد کا مقصد ذاتی پسند ناپسند سے بالاتر ہو کر ملک کے 22 کروڑ عوام کی خدمت کرنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…