جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

عوام کیلئے خوشخبری! ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی اور آٹے کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی گئی

datetime 20  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (آن لائن) ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی اور آٹے کی قیمتوں میں بھی کمی کر دی گئی ،ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مطابق آٹے اور چینی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر نافذالعمل ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعا ت ونشریات مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے چار سال میں پاکستان کے عوام کو مہنگائی نے شدید متاثر کیا ،اولین ترجیح عوام کو

ہر ممکن ریلیف فراہم کر نا ہے،وزیراعظم نے رمضان المبارک کیلئے 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 400 روپے کر دی ہے چینی ستر روپے فی کلو ملے گی ، ریلیف پورے پنجاب کیلئے ہوگا،صوبوں کے ساتھ ساتھ وزیراعظم خود بھی اس پروگرام کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں، صوبائی اور وفاقی سطح پر مانیٹرنگ پرائس میکنزم کی کمیٹیاں بن چکی ہیں، ہر دو روز بعد وزیراعظم ان کمیٹیوں سے بریفنگ لیں گے۔کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوںنے کہاکہ کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا، وزیراعظم شہباز شریف منصب سنبھالنے کے بعد پاکستان کے عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ چار سال کے دوران پاکستان کے عوام کو مہنگائی نے شدید متاثر کیا، حکومتی اتحادیوں کی اولین ترجیح ہے کہ عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ بطور قوم جس طرح سے ہم نے چار سال گذارے، سب کے سامنے ہے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ کابینہ کو ایل این جی اور پٹرولیم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ وزیراعظم نے رمضان المبارک کے لئے 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 550 روپے سے کم کر کے 400 روپے کر دی ہے، یہ ریلیف پورے پنجاب کیلئے ہوگا، چینی رمضان بازار اور یوٹیلٹی سٹورز میں 70 روپے فی کلو ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ صوبائی چیف سیکریٹریز کی میٹنگ میں وزیراعظم نے آٹے اور چینی کی سپلائی میں تعطل نہ آنے کی ہدایت کی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ چینی کی پورے ملک میں فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے، وزیراعظم نے رمضان کے مہینے میں ایک بڑے پیکیج کا اعلان کیا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ صوبوں کے ساتھ ساتھ وزیراعظم خود بھی اس پروگرام کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں، صوبائی اور وفاقی سطح پر مانیٹرنگ پرائس میکنزم کی کمیٹیاں بن چکی ہیں، ہر دو روز بعد وزیراعظم ان کمیٹیوں سے بریفنگ لیں گے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ جہاں اس سبسڈی کے فوائد میسر نہیں آئیں گے وہاں فوری طور پر کارروائی ہوگی تاکہ پاکستان کے عوام اس کا زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کر سکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…