اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

خیبر پختونخواحکومت کا ایک اورکرپشن سکینڈل سامنے آگیا

datetime 20  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)خیبر پختونخواحکومت کا ایک اورکرپشن سکینڈل سامنے آگیا۔آڈیٹرجنرل کی رپورٹ نے محکمہ لائیو سٹاک و زراعت کے مرغا ،مرغی ، کٹے اور کٹا منصوبے میں بڑے پیمانے پربے قاعدگیوں کا بھانڈاپھوڑدیا ۔رپورٹ کے مطابق منصوبے میں ایک ارب سے زائدکی بے قاعدگیا ں ہوئی ہیں۔لائیواسٹاک وزراعت خیبرپختونخوا کے مرغامرغی پیکج سمیت،گائے

، بیل، بھینس کی افزائش نسل بڑھانے اورادویات خریداری میں مبینہ مالی بے قاعدگیاں رپورٹ ہوئی ۔آڈیٹرجنرل کی رپورٹ کے مطابق مرغامرغی پیکج سمیت،گائے،بیل،بھینس کی افزائش نسل میں ایک ارب سے زائدخردبردہوا،غربت خاتمے کیلئے’’مرغامرغی پیکج‘‘ پروگرام میں خزانہ کو27کروڑ44لاکھ روپے کاٹیکہ لگایا،مرغیوں کی زیادہ قیمت پرخریداری سے خزانہ کو 9کروڑ 74لاکھ 35ہزارروپے کا ٹیکہ لگایاگیا،پروگرام میں زیادہ قیمت پرخریداری کی مدمیں خزانہ کو14 کروڑ 44لاکھ83ہزار روپیکانقصان پہنچایاگیا،قبائلی اضلاع کیلئے غیرجائزطریقہ سے 13کروڑ54لاکھ86ہزار روپے کی ادویات اور ویکسین خریدی گئیں،جانوروں کوصحت مندبنانے کے پروگرام میں 7کروڑسے زائدکی مشکوک ادائیگی کی گئی،رپورٹ کے مطابق خوراک کیلئے زمیندار کو 4ہزار روپے الائونس دینے کی رجسٹریشن فارم کیریکارڈمیں بھی مبینہ جعلی سازی،97 فارم ملازمین کے باوجودباہرسے مزدوروں کو 62لاکھ99ہزارروپے کی ادائیگیاں کی گئیں،قبائلی اضلاع میں تیزترترقیاتی پروگرام کے تحت 6ہزاربھیڑبکریوں کی خریداری کیلئے17کروڑ50لاکھ روپے مختص تھے،قبائلی اضلاع کیلئے اسی پروگرام کے تحت مشینری اورویکسین خریداری کی مدمیں خزانہ کو 17لاکھ57ہزارروپے کانقصان پہنچایاجا چکاہے، رپورٹ کے مطابق تنخواہوں کی کوئی تفصیل اور ریکارڈ بھی نہیںکہ یہ رقم کس کو اداکی گئی ہے۔وزیراعلیٰ کی ہدایت اور مروجہ طریقہ کارکے برعکس تنخواہوں اوردیگر اخراجات کی مدمیں ایک کروڑ 98لاکھ روپے نکلوائے گئے،سوات میں کرایہ کی عمارت میں قائم ویٹرنری ڈسپنسری کیلئے پراجیکٹ ملازمین کی تنخواہوں کی مدمیں خزانہ سے75لاکھ12ہزار روپے نکلوائے گئے،ٹینڈرکے بغیر 8لاکھ60ہزار روپے کے پودے اورمشینری خریدی گئی، رپورٹ کے مطابق 2011-12 میں قبائلی اضلاع کیلئے موبائل ویٹرنری کلینکس کامنصوبہ 10سال بعد بھی ہدف حاصل نہ کر سکا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…