جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

عثمان ڈار خواجہ آصف کے خلاف کیس بنانے میرے گھر آئے تھے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کا لائیو ٹی وی پر انکشاف

datetime 20  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے شریف فیملی اور لیگی قیادت کیخلاف کیس بنانے کو کہا، جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف کیس بنانے کا کہا گیا تب بھی منع کیا کہ ایف آئی اے انکوائری نہیں کرسکتی

نجی ٹی وی سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں بات کرتے ہوئے سابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے بشیر میمن نے سابق وزیراعظم پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے شریف خاندان اور لیگی قیادت کیخلاف کیسز بنانے کا کہا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے شریف فیملی کیخلاف کیس بنانے کو کہا، 10 بار کہا گیا کہ لیگی قیادت پر کیس بناؤ، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر کیس بنانے کا کہا گیا تو میں نے انکار کردیا۔بشیر میمن کا مزید کہنا ہے کہ مجھے وزیراعظم ہاؤس بلایا گیا، جہاں اعظم خان اور شہزاد اکبر مجھے سابق وزیراعظم کے پاس لے کر گئے، انہوں نے مجھے احتیاط کے ساتھ نئے کیسز بنانے کا کہا، میں لاعلم تھا کہ وہ کس حوالے سے بات کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں شہزاد اکبر اور اعظم خان کے ساتھ بات چیت میں یہ عقدہ کھلا کہ سابق وزیراعظم عمران خان سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف منی لانڈرنگ کیس بنانے کی بات کررہے تھے۔سابق ڈی جی ایف آئی کا کہنا ہے کہ میں نے انہیں بتایا کہ ایف آئی اے ایسا کیس نہیں بناسکتی، جس کی وجہ سے سے ہم تینوں کے درمیان بات چیت کشیدہ ماحول میں ختم ہوئی۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عثمان ڈار بھی خواجہ آصف کیخلاف کیس بنانے کیلئے گھر آئے۔ پی ٹی آئی رہنماء نے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بشیر میمن کو خواجہ آصف کو گھیرنے کیلئے نہیں کہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…