اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

مجھے پی ایم ہاوس بلایا گیا اور کہا گیا کہ جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف انکوائری کرنی ہے،سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 20  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے پی ایم ہاوس بلایا گیا اور کہا گیا کہ جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف انکوائری کرنی ہے، سابق وزیراعظم عمران خان نے شریف فیملی اور لیگی قیادت کیخلاف کیس بنانے کو کہا،

جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف کیس بنانے کا کہا گیا تب بھی منع کیا کہ ایف آئی اے انکوائری نہیں کرسکتی۔نجی ٹی وی سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں بات کرتے ہوئے سابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے بشیر میمن نے سابق وزیراعظم پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے شریف خاندان اور لیگی قیادت کیخلاف کیسز بنانے کا کہا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے شریف فیملی کیخلاف کیس بنانے کو کہا، 10 بار کہا گیا کہ لیگی قیادت پر کیس بناؤ، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر کیس بنانے کا کہا گیا تو میں نے انکار کردیا۔بشیر میمن کا مزید کہنا ہے کہ مجھے وزیراعظم ہاؤس بلایا گیا، جہاں اعظم خان اور شہزاد اکبر مجھے سابق وزیراعظم کے پاس لے کر گئے، انہوں نے مجھے احتیاط کے ساتھ نئے کیسز بنانے کا کہا، میں لاعلم تھا کہ وہ کس حوالے سے بات کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں شہزاد اکبر اور اعظم خان کے ساتھ بات چیت میں یہ عقدہ کھلا کہ سابق وزیراعظم عمران خان سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف منی لانڈرنگ کیس بنانے کی بات کررہے تھے۔سابق ڈی جی ایف آئی کا کہنا ہے کہ میں نے انہیں بتایا کہ ایف آئی اے ایسا کیس نہیں بناسکتی، جس کی وجہ سے سے ہم تینوں کے درمیان بات چیت کشیدہ ماحول میں ختم ہوئی۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عثمان ڈار بھی خواجہ آصف کیخلاف کیس بنانے کیلئے گھر آئے۔ پی ٹی آئی رہنماء نے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بشیر میمن کو خواجہ آصف کو گھیرنے کیلئے نہیں کہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…