جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

حریم شاہ کی مشکلات مزید بڑھ گئیں ایف آئی اے نے حریم شاہ کو ایک اور نوٹس جاری کردیا

datetime 19  اپریل‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)منی لانڈرنگ اور ریاست کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے پر ٹک ٹاک اسٹار فضا حسین عرف حریم شاہ کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایاکہ ایف آئی اے نے حریم شاہ کو ایک اور نوٹس جاری کردیا، مذکورہ نوٹس سائبر کرائم سندھ کی جانب سے جاری کیا گیاہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق حریم شاہ نے ایف آئی اے کارروائی کے خلاف عدالت میں درخواست دی تھی کہ ان کے بینک اکائونٹس، سوشل میڈیا اکائونٹس منجمد کیے گئے ہیں۔سربراہ ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ عمران ریاض نے کہاکہ معزز عدالت نے فضا حسین کی درخواست خارج کی، اب قانون اپنا کام کرے گا۔سربراہ ایف آئی اے نے کہا کہ حریم شاہ کو سائبرکرائم کے سامنے پیش ہونا ضروری ہے، ویڈیو کے بارے میں وضاحت دینا ہوگی، ویڈیو میں منی لانڈرنگ جیسا سنگین جرم کیا ہے۔عمران ریاض نے کہا کہ ویڈیو میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کی تضحیک کی گئی، ریاستی اداروں، سسٹم کیخلاف ہرزہ سرائی کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…