اسلام آباد (آن لائن) معروف ستارہ شناسوں نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا جھنڈا بلاول بھٹو کے لئے بھاری ہو گا ۔ کامیابی کے لئے اپنی جماعت کا نام بدلنا ہو گا ۔ جنرل راحیل شریف دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت تمام محاذوں پر کامیاب ہوں گے ۔ 17 اگست سے 20 اکتوبر تک عمران خان اور ریحام خان کے لئے مشکل وقت شروع ہو گا ۔ پہلے سے زیادہ اپنا خیال رکھنا ہو گا ۔ ایک رپورٹ کے مطابق ستارہ شناسوں کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے نام کا عدد 6 بنتا ہے اور بلاول بھٹو کے نام کا عدد بھی 6 بنتا ہے اس لئے بلاول بھٹو کے لئے پیپلزپارٹی کا جھنڈا بھاری ہو گا تاہم گر وہ قیادرت اپنی بہن آصفہ بھٹو کے حوالے کر دے تو مسائل حل ہوں گے ۔