پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ڈرون حملہ ‘سوشل میڈیا پر کئی سال پرانی خبر کو بنیاد بناکر جھوٹی اور من گھڑت خبر پھیلائی جانے لگی

datetime 11  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوہاٹ(این این آئی) پاک افغان سرحد پر واقع صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملہ کی پرانی خبر گزشتہ شب سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی جس پر مقامی انتظامیہ اور پولیس حرکت میں آگئی اور اس خبر کی سختی سے تردید کردی۔ گزشتہ شب اچانک

سوشل میڈیا پر شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقہ شوال دتہ خیل میں امریکی ڈرون کی ایک پرانی خبر انتہائی تیزی سے وائرل ہوگئی اور ہر کوئی کاپی پیسٹ کرکے خبر شیئر کرتا رہا جس سے خوف و ہراس پھیلنے لگا اور ساتھ ہی جواز بھی پیش کیاجاتا رہا کہ ابھی حکومت کا خاتمہ ہوئے چوبیس گھنٹے بھی نہیں گزرے کہ امریکہ نے ڈرون حملہ کیا جس میں ایک ہی خاندان کے سات افراد لقمہ اجل بن گئے۔۔ خبر کی تصدیق کے لئے جب شمالی وزیرستان کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام سمیت دیگر اداروں سے رابطہ کیا گیا تو بتایا گیا کہ علاقہ میں ایسا کوئی حملہ نہیں کیا گیا ہے اور سوشل میڈیا پر کئی سال پرانی خبر کو بنیادبناکر جھوٹی اور من گھڑت خبر پھیلائی جارہی ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر ڈرون حملہ اور اس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی جھوٹی خبر مزید پھیلانے کا سلسلہ تھم گیا۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…