اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران خان حکومت گرانے کی سازش کے مبینہ مراسلے کی تحقیقات کی درخواستپر تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا گیا

datetime 11  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان حکومت گرانےکی سازش کےمبینہ مراسلےکی تحقیقات کی درخواست مسترد کردی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے کچھ دیر پہلے مبینہ خط کی تحقیقات اور عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایک لاکھ روپے

جرمانے کے ساتھ  درخواست خارج کرتے ہوئے 5 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے۔فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے چیف جسٹس نے درخواست گزار سے کہا تھا کہ آپ اس معاملے کو سیاسی کیوں بنا رہے ہیں؟ یہ ریاست کی ذمہ داری ہے۔سماعت کے آغاز پر پٹیشنر مولوی اقبال حیدر روسٹرم پر آئے اور دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی، عمران خان پہلےخاموش رہے، پھر لیٹر دکھا کر کہا ان کی حکومت کے خلاف سازش کی گئی ہے۔مولوی اقبال حیدر نے کہا کہ سفارتی کیبل کی امریکی حکام نے تردید کی، اس لیٹر کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے مولوی اقبال حیدر سے استفسار کیا کہ آپ اس معاملے کو سیاسی کیوں بنا رہے ہیں؟ یہ ریاست کی ذمہ داری ہے، آپ کیوں عدالت آئے؟ آپ کی عدالت سے کیا استدعا ہے؟مولوی اقبال حیدر نے کہاکہ امریکا کے ساتھ تعلقات کو نقصان پہنچا، معاملے کی تحقیقات کرانے کا حکم دیا جائے، سیکرٹری داخلہ پابند ہیں مبینہ مراسلے کی تحقیقات کرائیں، وفاق کی ذمہ داری تھی کہ معاملے کی تحقیقات کراتے اور معاملہ عالمی عدالت انصاف میں لے کر جاتے۔درخواست گزار نے عمران خان، فواد چوہدری ، شاہ محمود قریشی کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی استدعا بھی کی اور کہاکہ متعلقہ افراد کےخلاف سنگین غداری کا مقدمہ چلانے کے لیے شکایت ٹرائل کورٹ کو بھجوانے کا حکم دیا جائے۔درخواست گزار نے کہا کہ’جنرل پرویز مشرف کےخلاف بھی غداری کیس میں ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، میری ہی درخواست پر پرویز مشرف کے خلاف کارروائی ہوئی‘۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عمران خان منتخب وزیراعظم تھے، ان کا پرویز مشرف کے ساتھ موازنہ نہ کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…