سرگودھا(این این آئی)سرگودھا کے ماہر فلکیات نے کہا کہ عمران حکومت مدت پوری کرنے سے قبل ختم ہونے کی میری پیشگوئی درست ثابت ہوئی اور اب نواز شریف کی وطن واپسی اور 2022 الیکشن کا سال بھی پوری ہو رہی ہیں جبکہ
ستارے آئندہ ملک میں مخلوط حکومت کا سگنل دیئے ہوئے ہیں۔زرائع کے مطابق سرگودھا کے ماہر فلکیات پیر عبد الحمید نے عمران خان کی حکومت ختم ہونے پر این این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو جولائی 2021 کو کی گئی میری پیشنگوئی پوری ہو رہی ہے جس میں عمران حکومت کے مدت پوری نہ کرنے،افغانستان میں طالبان حکومت کے مضبوط ہونے،روس کے یوکرائن پر حملہ،ملک میں سیاسی بحرانوں کی شدت، زلزلوں میں تیزی اور سمندری طوفان پوری ہو رہی ہیں اور اب نواز شریف کی وطن واپسی اور اسی سال الیکشن بھی پوری ہو کر رہیں گئیں انہوں نے بتایا کہ ستاروں کی گردش آئندہ انتخابات کے دوران ملک میں مخلوط حکومت کے قیام کا سگنل واضع کئے ہوئے ہیں۔