جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

غلط بٹن دبانے سے امریکی خاتون ایک کروڑ ڈالر جیت گئیں

datetime 10  اپریل‬‮  2022 |

لاس اینجلس(این این آئی)کبھی کبھی ناخوشگوار واقعہ بھی ایسا اتفاق بن جاتا ہے کہ زندگی بھر ایک خوشگوار یاد چھوڑ جاتا ہے۔ ایسا ہی ایک ماجرا امریکا میں پیش آیا جب ایک خاتون سے ایک شخص ٹکرایا جس سے غلط بٹن دب گیا لیکن اس سے وہ دس ملین (ایک کروڑ)ڈالر کی مالکن بن گئیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ برس نومبر میں لاکویڈرا ایڈورڈز لاس اینجلس کی سپرمارکیٹ میں پاوربال جیک پاٹ پر قسمت آزمائی کررہی تھیں کہ ایک شخص بہت بدتمیزی سے ان سے ٹکرایا۔ اس ٹھوکر سے خاتون سے مشین پر غلط بٹن دب گیا۔ لیکن اسی غلطی نے خاتون کو ارب پتی بنادیا۔اجنبی شخص زور سے ٹکرانے کے بعد کسی پشیمانی کے بغیر وہاں سے باہر چلا گیا۔ اس شخص نے خاتون سے کوئی بات نہیں کی اور نہ ہی کوئی معذرت کی۔ وہ مشین سے اسکریچ کارڈ خرید رہی تھی اور غلط بٹن دبنے سے اس نے 30 ڈالر کا اسکریچ کارڈ خرید لیا ۔ یہاں ان کا دل جل کر رہ گیا کیونکہ وہ اتنا مہنگا اسکریچ کارڈ لاٹری ٹکٹ خریدنا نہیں چاہتی تھیں۔وہ ٹکرانے والے شخص کو دل ہی دل میں بھلا برا کہتی ہوئیں باہر آئیں اور اپنی گاڑی میں بیٹھ کر اسکریچ کارڈ کینمبر معلوم کئے۔ کچھ دیر بعد انہیں معلوم ہوا کہ حادثاتی طور پر خریدا جانے والا مہنگا ترین ٹکٹ ان کے لیے لاٹری کا سب سے بڑا انعام لے آیا یعنی ایک کروڑ ڈالر! یہ رقم پاکستانی روپوں میں ایک ارب 80 کروڑ روپے کے برابر ہے۔لاکویڈرا اس انعام پر بہت خوش ہیں اور وہ راستے بھر بار بار ٹکٹ کو دیکھ دیکھ کر خوش ہوتی رہیں یہاں تک کہ ایک مرتبہ کار حادثے سے بج گئیں۔ گھر آکر بھی وہ بار بار اس ٹکٹ کے نمبر کیلیفورنیا ایپ پر ڈالتیں، اور انعام کی رقم دیکھ کر مسرور ہوتی رہیں۔ اب پانچ ماہ بعد انہیں ٹیکس کٹنے کے بعد انعامی رقم مل چکی ہے۔ اس رقم سے وہ ایک فلاحی تنظیم بنانا چاہتی ہیں۔ لیکن اپنے لیے ایک گھر بھی خریدنا چاہتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…