جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کیخلاف غلاظت بھری مہم کس نے چلائی، کون سے صحافی اور کون کون سی حکومتی شخصیات؟ گھیرا تنگ ہوگیا

datetime 10  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مختلف اوقات میں سوشل میڈیا پر  مختلف اداروں یا ان سے وابستہ افراد کیخلاف مہم چلتی رہتی ہیں اور اب آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کیخلاف مہم چلانے والے افراد کیخلاف گھیرا تنگ کرلیاگیا۔اسی حوالے سے سینئر صحافی سید طلعت حسین

نے بتایا کہ ” وہ لوگ جنہوں نے دلائل کے ساتھ موجودہ آر می چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کیخلاف غلیظ مہم چلائی ، اب ان پر فوکس ہے ، ذرائع بتاتے ہیں کہ اس مہم میں دو مشیر ،وزراء، خود عمران خان ، تین اینکرز، ایک بیوروکریٹ اور سوشل میڈیا ٹیم شامل ہے، کچھ ہینڈلرز نے بھی اپنا حصہ ڈالااور یہ انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے”۔یادرہے کہ اس سے قبل عمران خان کے فوکل پرسن ڈاکٹر ارسلان کے گھر پر چھاپہ مارا گیا تھا جس دوران چھاپہ مار ٹیم لیپ ٹاپ ، موبائل فون اور دیگر سامان بھی قبضے میں لے کر ساتھ لے گئی ۔ جب عمران خان وزیر اعظم تھے تو ڈاکٹر ارسلان خالد ان کی ڈیجیٹل میڈیا مہم کو سنبھال رہے تھے۔اس سے پہلے وہ پارٹی کی سوشل میڈیا ٹیم کے آپریشنز کے سربراہ کے طور پر کام کر چکے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…