جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

تکبر کو زوال ہے زوال ہے زوال ہے ‘مریم نواز

datetime 10  اپریل‬‮  2022 |

لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ تکبر کو زوال ہے زوال ہے زوال ہے ۔ اپنے ٹویٹر بیان میں مریم نواز نے کہاکہ تکبر کو زوال ہے زوال ہے زوال ہے ۔عمران خان پاکستان کاووٹ آئوٹ ہوجانے والا پہلا وزیراعظم ٹھہرا ،ظلم کا نظام قائم نہ کبھی رہا ہے نہ کبھی رہ پائے گا ۔دوسری جانب متحدہ اپوزیشن کے نامز د وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہاہے کہ پاکستان زندہ باد،

آئین و قانون زندہ باد،پاکستان کا ایک بھیانک دور سے امید کی طرف کا سفر سب کو مبارک ہو۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ساڑھے تین سالوں میں قوم کو بدترین حکمرانی، مہنگائی اور غربت کی چکی میں پیس دیا گیا۔ اس عرصے میں قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی اور رکیک پراپگنڈا کیا گیا۔آئین و قانون کی دھجیاں اڑائیں گئیں آئین شکنی کی گئی اور عام پاکستانیوں کی آنکھوں سے خواب نوچ لئے گئے۔ پہلے بھی پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر ڈالا تھا اب یہ سفر دوبارہ سے شروع کریں گے۔علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ ایوانوں کی سازش کے ذریعے کامیابی کا دورانیہ انتہائی قلیل ثابت ہوگا ،جس طرح تحریک انصاف کی مقبولیت بڑھی ہے ان شا اللہ آئندہ عام انتخابات میں عمران خان پہلے سے زیادہ اکثریت سے واپس آئیں گے ،با شعور عوام ملک کے خلاف ہونے والی سازش پر ہرگز خاموش نہیں رہیں گے کیونکہ وہ سازش کے منصوبے کی تمام کڑیوں سے بخوبی آگاہ ہیں ۔ این اے 131کے مرکزی دفتر میں حلقے کے اکابرین اور متحرک کارکنوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں اختر خان نے کہا کہ اپوزیشن اب تک بغلیں بجارہی ہے لیکن اسے آنے والے دنوں میں حالات کا ادراک ہو جائے گا اور ان کی ساری خوشیاں عارضی ثابت ہوں گی ۔

انہوں نے کہاکہ پوری قوم جانتی ہے کہ عمران خان ایوانوں کی سازش کا شکار ہوئے ہیں اوراس کا دورانیہ انتہائی قلیل ہوگا ، سازش کر کے اقتدار میں آنے والے یہ بھول جائیں کہ تحریک انصاف اب خاموش ہو کر گھرو ں میں بیٹھ جائے گی بلکہ عمران خان کی قیادت میں قوم کی خود مختاری کیلئے جو لازوال جدوجہد شروع کی گئی ہے اسے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ، پوری قوم کا اصرار ہے کہ عمران خان بلا تاخیر کرپشن کے ساتھ خود مختاری کی جدوجہد کا بھی آغاز کریں وہ ماضی کی طرح ان کے شانہ بشانہ چلیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…