ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

فرح خان کیخلاف اراضی قبضے کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہونے کا انکشاف

datetime 10  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ(پی پی آ ئی) خاتون اول کی قریبی دوست فرح خان کے خلاف اراضی پر قبضے کا کیس سول عدالت گوجرانوالہ میں زیر سماعت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیا ذرا ئع کے مطابق مدعی حارث میراں نے فرح خان

کے خلاف کیس دائر کر رکھا ہے، مدعی حارث میراں فرح خان کے شوہر احسن گجر کے چچا زاد بھائی ہیں۔ مدعی کا موقف ہے کہ فرح خان نے ان کی اراضی پر قبضہ کرکے اپنے ہائوسنگ سوسائٹی کا این او سی حاصل کیا، فرح خان نے چندا قلعہ کے قریب واقعہ سوسائٹی کا این او سی 2021 میں لیا تھا۔انہوں نے موئوقف اختیار کیاکہ فرح خان گزشتہ 3 سال میں ایک بار بھی عدالت پیش نہیں ہوئیں جبکہ فرح خان کو عدالت میں سماعت کے لیے 19 اپریل کو دوبارہ عدالت پیش ہونا ہے، قبضہ کہ گئی میری 10 ایکڑ اراضی کی قیمت 25 کروڑ ہے۔فرح خان نے جواب میں ان الزامات کی تردید کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مدعی تمام معاملہ میں ہمارے ساتھ تھا، مدعی حارث میراں نے زمین کے بدلے پلاٹس لیے ہیں جس کا ریکارڈ ٹی ایم اے، جی ڈی اے کے پاس موجودہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…