جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

دربان روبوٹ نے نئی تکنیک سے جلد ہی دروازہ کھولنا سیکھ لیا

datetime 9  اپریل‬‮  2022 |

ٹوکیو(این این آئی) اگرچہ روبوٹ کے لیے دروازہ کھولنے جیسے سادہ کام انجام دینا بہت آسان ہوتا ہے لیکن جب اسے انسانی انداز سے سیکھا جائے تو وہ قدریمشکل ثابت ہوسکتا ہے۔ تاہم مصنوعی ذہانت کی بدولت اس کام کو آسان مراحل میں تقسیم کرکے انجام دیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انسانوں جیسے کام کرنے والے روبوٹ کو عموما سینکڑوں

ہزاروں مرتبہ کوشش اور خطا یعنی ٹرائل اینڈ ایرر سیگزرنا پڑتا ہے تب کہیں جاکر وہ اپنے کام کے ماہر ہوتے ہیں۔ تاہم اب وسیڈا یونیورسٹی جاپان کے پروفیسر ہیروشی آئیتو اور ساتھیوں نے ایک نیا طریقہ وضع کیا ہے جس میں وقت کی بچت ہوتی ہے اور روبوٹ تیزی سے دروازہ کھولنا سیکھ گیا ہے۔سائنسدانوں نے اس کام کے ماڈل کو آسان مراحل یا ماڈیول میں بدلا ہے اور انہیں مختلف کاموں کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔ یعنی ایک ماڈیول سے روبوٹ کو دروازے تک پہنچانے کے لیے کنٹرول کیا گیا۔ دوسرے ماڈیول کی مدد سے دروازہ کھولنا سکھایا گیا ہے اور تیسرے ماڈیول کی مدد سے روبوٹ دروازے سے گزرکر اندر آگیا۔ اس طرح کام کو تین مراحل میں تقسیم کیا گیا جس سے روبوٹ اپنا کام بہت تیزی سے سیکھ گیا۔مجموعی طور پر چھ ماڈیول سے روبوٹ نے کام مکمل کیا اور ہر ماڈیول میں مہارت پر روبوٹ کو 6 گھنٹے لگے۔ اس طرح مجموعی طور پر روبوٹ کو 36 گھنٹے لگے۔ لیکن روبوٹ کو 108مرتبہ دکھایا یا بتایا گیا کہ انسان دروازہ کیسے کھولتے ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے گوگل نے اسی کام کے لیے ایک دو نہیں بلکہ 14 روبوٹ استعمال کئے تھے اور روبوٹ کو سارا کام سیکھنے میں دو مہینے کا عرصہ لگا تھا۔تربیت حاصل کرنے کے بعد روبوٹ نے اپنے مقررہ وقت کے 98 فیصد وقت میں ہی اپنا کام مکمل کرلیا۔ ایک ٹیسٹ میں وہ دروازے سیگزرا اور دوبارہ باہر نکلا اور کل 30 منٹ میں پندرہ چکرلگائے۔ اس دوران سیکھے گئے تمام ماڈیولز پر اس نے عمل کیا ۔ یعنی ترتیب وار ایک کے دوسری ہدایت یا ماڈیول پر عمل کیا۔سائنسدانوں کے مطابق اس طرح روبوٹ نے اپنی مطابقت پذیری کی صلاحیت بڑھائی جو ایک شاندار عمل ہے۔ یوں ماہرین نے روبوٹ کو کام سکھانے کا ایک نیا طریقہ دریافت کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…