جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

سعودی عرب میں پیغمبر اسلام ﷺ کی ہجرت کے واقعات پر مبنی پہلی منفرد نمائش

datetime 8  اپریل‬‮  2022 |

ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں ماہ صیام کے موقعے پر حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مکہ سے مدینہ ھجرت کے واقعات پر مبنی نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شاہ عبدالعزیز سنٹر فار ورلڈ کلچر(اثرا)اپنی نوعیت کی پہلی نمائش کا آغاز کر رہا ہے جس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجرت کے اہم تاریخی واقعات کا جائزہ لیا جائے گا۔ یہ وہ ھجرت تھی

جس نے تاریخ کا دھارا بدل کر رکھ دیا اور اسلامی ریاست کی بنیاد رکھی۔ اسی اہم واقعے کے بعد سے ھجری تقویم کا آغاز ہوا۔ نمائش کے لیے ہجرت، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم پر کا عنوان دیا گیا ہے۔یہ ایک سفری اور موبائل نوعیت کی نمائش ہے جس کی سرگرمیاں اثرا سینٹر میں شروع ہو رہی ہیں مگر آنے والے دنوں میں یہ نمائش ریاض، جدہ اور اس کے بعد دنیا کے دوسرے شہروں میں بھی منعقد کی جائے گی۔ اس نمائش کا مقصد رسول اللہ کی ہجرت کے سفر پر روشنی ڈالنا ہے۔نمائش میں ان نمونوں کے بارے میں سب سے اہم دستیاب معلومات کا احاطہ کیا گیا ہے جو عمومی طور پر اسلامی تہذیب کی فراوانی اور خاص طور پر پیغمبر اسلامﷺ کے ورثے کے تنوع کی عکاسی کرتی ہے۔ نمائش کے مواد کی تیاری میں ڈاکٹر عبداللہ القاضی کی طرف سے تعاون کیا گیا۔ نمائش میں ھجرت نبوی ﷺ سے جڑے واقعات ومشاہدات بیان کیے گئے ہیں جو دیکھنے والوں کے لیے مکالمے اور علم کے تبادلے کا دروازہ کھولتے ہیں اور نمائش میں پیش کیے گئے مواد کے ساتھ انسانی تعلق کی کیفیت پیدا کرتے ہیں۔اسی تناظر میں اثرا مرکز متعدد مقامی اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ تعاون اور شراکت میں مصروف ہے، جن میں مفاہمت کی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کرنا شامل ہے، جو اسلامی کے حوالے سے متعلقہ فریقوں اور مرکز کے درمیان مشترکہ تعاون کی راہ ہموار کرتے ہیں۔ نمائش میں مسجد نبوی مین موجود مسودات، مدینہ منورہ، مخطوطات اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے استعمال میں رہنیوالی بعض اشیا کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…