جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران خان کا مسئلہ فلسطین بارے غیر متزلزل موقف قابل ستائش ہے،امام مسجد اقصیٰ

datetime 8  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی) امام مسجد اقصٰی الشیخ عکرمہ الصبری نے کہاہے کہ عمران خان کا مسئلہ فلسطین بارے غیر متزلزل موقف قابل ستائش ہے،عمران خان کی صورت میں موثر آواز فلسطین کیلئے خوشی اور اطمینان کا باعث ہے۔وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے مسجد اقصی کے امام الشیخ عکرمہ الصبری سے ویڈیو لنک کے ذریعے گفتگو کی ۔

امام مسجد اقصٰی نے کہاکہ عمران خان کا مسئلہ فلسطین بارے غیر متزلزل موقف قابل ستائش ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کی طرح واضح اور غیر مبہم الفاظ میں کسی نے فلسطین کا ساتھ نہیں دیا۔ انہوںنے کہاکہ غزہ کی کشیدگی پر جاندار سفارت کاری اور وزیر خارجہ کے اقدامات نے دل جیت لیے۔ انہوں نے کہاکہ امت اسلامیہ کے لیڈر عمران خان نے فلسطین کیلئے او آئی سی اور اقوام متحدہ میں موثر آواز بلند کی۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کی صورت میں موثر آواز فلسطین کیلئے خوشی اور اطمینان کا باعث ہے۔ انہوںنے کہاکہ فلسطین کا بچہ بچہ عمران خان کی حمایت کا قرض دعاؤں کی صورت میں ادا کر رہاہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہر صبح مسجد اقصیٰ میں عمران خان کو اپنی دعاؤں میں یاد کرتا ہوں۔ پیرنور الحق قادری نے کہاکہ پاکستان بابائے قوم کے وقت سے اب تک فلسطین بارے موقف سے پیچھے نہیں ہٹا۔ انہوںنے کہاکہ بابائے قوم اور عمران خان کے موقف کے تحت کسی صورت اسرائیل کو تسلیم نہیں کرینگے۔ انہوںنے کہاکہ اسرائیل ایک ناجائز اور خلاف قانون ریاست ہے جس نے خطہ کے امن کو برباد کر دیا۔ انہوںنے کہاکہ فلسطین کا مسئلہ سیاسی نہیں بلکہ قبلہ اول کی آزادی اور انسانی المیہ سے متعلق ہے۔ پیر نور الحق قادری نے کہاکہ بیت المقدس کی حرمت ؛ تقدس کی بحالی اور آزادی پاکستانی قوم کی خواہش ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان مسئلہ فلسطین کے مؤقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان فلسطین کیلئے غیر متزلزل حمایت کی سیاسی قیمت چْکا رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…