جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

103 سالہ شخص کی 37 سالہ خاتون سے تیسری شادی

datetime 8  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عراق میں 103سالہ بزرگ نے اپنے پڑپوتوں کی موجودگی میں 37 سالہ خاتون سے شادی کرلی۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عراق کی جنوبی کمشنری الدیوانیہ میں 103 سالہ شہری کی شادی میں ان کے

رشتے داروں اور پڑوسیوں نے شرکت کی۔جنگ کی رپورٹ کے مطابق مخیلف فرہود المنصوری نامی شخص کی شادی میں پوتوں کے بھی پوتے شریک ہوئے، دلہے کے بیٹے عبدالسلام نے اس حوالے سے کہا کہ ان کے والد کی یہ تیسری شادی ہے، ان کی پیدائش کا سال 1919 ہے، پہلی اہلیہ کا انتقال 1999 میں ہوا، تو انہوں نے دوسری شادی کی جس سے ان کی اولاد ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ رواں برس کے جھگڑے کے بعد وہ ناراض ہو کر میکے چلی گئیں اور واپس نہ آئیں تو والد نے مجبوراً شادی کی خواہش ظاہر کی جو اب پوری کردی گئی ہے۔عبدالسلام نے یہ بھی بتایا کہ نئی دلہن کا سن پیدائش 1985 یعنی عمر تقریباً 37 سال ہے، شادی سے پہلے مہنگی، مہندی کی رسمیں ہوئیں پھر رخصتی ہوئی،رواں سال ہی اردون کے 103 سالہ بزرگ عارف عطیہ الجدایہ نے بھی شادی کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…