پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

متحدہ اپوزیشن کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر یوم تشکر منانے کا اعلان

datetime 7  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) متحدہ اپوزیشن نے سپریم کورٹ کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ اور صدر مملکت کے اسمبلی تحلیل کرنے کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دینے پر یوم تشکر منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان اور آئیں بچ گیا ہے،یہ آئین اور جمہوریت کی فتح ہے،عدلیہ کا وقار کو چار چاند لگے ہیں،عدلیہ پوری قوم کی امیدوں پر پوری اتری ہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی 3 اپریل کی رولنگ پر از خود نوٹس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے قومی اسمبلی بحال کردی ہے۔سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے متفقہ فیصلہ دیا کہ ڈپٹی اسپیکر کی 3 اپریل کی رولنگ اور قومی اسمبلی کو تحلیل کرنا آئین سے متصادم تھا جس کے بعد سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی بحال کردی۔سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ قومی اسپیکر قومی اسمبلی کا اجلاس 9 اپریل کو بلائیں۔سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے فیصلہ سنانے کے بعد بلاول بھٹو نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے، جیئے بھٹو، جیئے عوام،پاکستان زندہ باد۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے پوری قوم کو مبارک باد دی اور کہاکہ آئیں اور جمہوریت کی فتح ہے۔ انہوں نے کہاکہ عدلیہ پوری قوم کی امیدوں پر پوری اتری ہے،(آج) جمعہ کو یوم تشکر ہو گا،عوام جمعہ کی نماز کے بعد دو شکرانہ کے نوافل ادا کریں۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان بچ گیا،آئیں بچ گیا ہے،عدلیہ کا وقار کو چار چاند لگے ہیں ہم ان کے مشکور ہیں،پارلیمان کو مضبوط کیا ہے،رمضان میں بہت بڑا معرکہ سر کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام کے ساتھ مل کر مہنگائی اور بے روزگاری کی جنگ لڑیں گے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ہم آپ کو جینوئن سرپرائز دیں گے۔شہباز شریف نے کہاکہ متحدہ اپوزیشن نے غربت مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف جنگ لڑنی ہے،ہمیں اللہ کے سامنے سجدہ ریز ہونا ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…