جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

ون ڈے اور ٹیسٹ کی نئی رینکنگ، امام الحق، شاہین آفریدی نئی پوزیشن پر آگئے

datetime 6  اپریل‬‮  2022 |

دبئی(این این آئی) آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی جس کے تحت پاکستانی بیٹسمین امام الحق ون ڈے میں تیسری ،فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی

ساتویں پوزیشن پر آگئے۔ون ڈے رینکنگ میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ امام الحق 7 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئے،بھارتی ٹیم کے بیٹر ویرات کوہلی دوسرے نمبر پر ہیں۔بولنگ میں شاہین شاہ آفریدی 8 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ساتویں نمبر پر آگئے۔ نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں ،انگلینڈ کے کرس ووکس دوسری اور آسٹریلیا کے جوش ہیزلوڈ تیسری پوزیشن پر ہیں۔ٹیسٹ رینکنگ میں شاہین شاہ آفریدی پانچویں سے چوتھی پوزیشن پر آگئے ہیں۔ پہلے نمبر پر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز، دوسرے نمبر پر بھارت کے روی چندر ایشون اور تیسرے پر بھارت ہی کے جسپریت بھمرا موجود ہیں۔ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ پاکستانی کپتان بابراعظم پہلی اور وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان دوسری پوزیشن پر بدستور قائم ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…