جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

تحریک انصاف اپنے سابق رکن اسمبلی عامر لیاقت کے خلاف حرکت میں آ گئی

datetime 6  اپریل‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف اپنے سابق رکن اسمبلی عامر لیاقت کے خلاف حرکت میں آ گئی ہے۔ پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے عامر لیاقت کے خلاف ایف آئی اے میں درخواست جمع کرائی ہے،درخواست میں کہا گیاہے کہ عامر لیاقت نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ اکائونٹ سے قابل اعتراض ویڈیوز اپلوڈ کیں، وزیراعظم کے خلاف انتہائی قابل اعتراض زبان استعمال کی

اور ان کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے۔ سابق ایم این اے غلط الزامات لگا رہے ہیں جس سے ملک کے وزیراعظم کی عزت و وقار مجروح ہو رہا ہے۔رکن سندھ اسمبلی نے ایف آئی اے سے عامر لیاقت کے سوشل میڈیا پرقابل اعتراض ویڈیوز کو بلاک کرنے کی درخواست کی ،درخواست کے ساتھ عامر لیاقت کی ویڈیوز کے لنکس بھی شئیر کیے گئے۔عامر لیاقت حسین نے ایک ویڈیو پیغام میں کہاتھا کہ وہ قومی اسمبلی میں عمران خان کے خلاف ووٹ دیں گے۔عامر لیاقت حسین نے گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کہا آپ سب کو معلوم ہے کہ اس وقت ملک میں ایک خطرناک قسم کا آئینی بحران ہے۔ مجھے امید ہے کہ آج سماعت کے دوران جناب چیف جسٹس عمر عطا بندیال صاحب لارجر بینچ کی روشنی میں اسملبلیاں بحال کردیں گے۔عامر لیاقت نے کہا میں بہت دکھ اور تکلیف کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ میں نے خان صاحب کا ساتھ پاکستان کے لیے، وطن کی عزت و حرمت کے لیے دیا تھا۔میں نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو ہٹانے کے لیے، فوج میں بغاوت کرانے کے لیے انہیں مینڈینٹ نہیں دیا تھا۔ عامر لیاقت نے اپنے پیغام میں دو، تین آڈیوز اور ویڈیوز کا بھی ذکر کرتے ہوئے ان ویڈیوز کو شرمناک، دردناک اور افسوسناک قرار دیا۔ انہوں نے کہا عمران خان صاحب نے طاقت کے نشے میں اندھا ہوکر آئین کو پامال کیا۔

تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد وزیراعظم کسی بھی صورت قومی اسمبلی نہیں رک سکتا۔رکن قومی اسمبلی نے کہا میں 3 اپریل کو ووٹ دینے آیا تھا، دل کی تھوڑی تکلیف تھی، دیر سے پہنچنے کی وجہ سے باہر کھڑا رہ گیا تھا مجھے کسی نے اندر آنے نہیں دیا تھا لہذا میں آج یا کل یا جب بھی اسمبلی میں اجلاس ہوگا آرہا ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…