جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

ملکی تاریخ میں سونے کا بھائو بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

datetime 6  اپریل‬‮  2022 |

کراچی (آن لائن) عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں2ڈالر زکی کمی دیکھی گئی اور سونے کی فی اونس قیمت1926 ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمت800روپے اضافہ سے1لاکھ32ہزار800اوردس گرام سونے کی قیمت686روپے اضافہ سے 1لاکھ13ہزار855 روپے رہی

جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1520 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ کو ڈالر کے مقابلے بدترین گراوٹ کا سامنا ہے ،ملکی تاریخ میں پہلی بار انٹر بینک میں ڈالر کی قدر186روپے سے تجاوز کر گیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر187روپے کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا ہے۔سیاسی عد استحکام کے بعد پاکستانی روپیہ تنزلی کا شکار ہے اور ہر گذرتے دن کیساتھ روپیہ اپنی قدرکھوتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو گیا ہے ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں85پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 185.20روپے سے بڑھ کر186.10روپے اور قیمت فروخت185.40روپے سے بڑھ کر186.25روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں1.20روپے کے نمایاں اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 185.30روپے سے بڑھ کر186.50روپے اورقیمت فروخت 185.80روپے سے بڑھ کر187روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یوروکی قیمت خرید 200.50روپے سے بڑھ کر201روپے اور قیمت فروخت202.50روپے سے بڑھ کر203روپے ہو گئی جبکہ1روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 240روپے سے بڑھ کر241روپے اور قیمت فروخت242.50روپے سے بڑھ کر243.50روپے پر جا پہنچی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…