اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)تحریک عدم اعتماد، عامر لیاقت نے 3بڑی پیشگوئیاں کر دیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا ہے کہ وقت ثابت کردے گا میں غلط تھا یا اے دوست تم !! ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عامر لیاقت نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’’تین پیش گوئیاں کررہا ہوں۔۔۔وقت ثابت کردے گا
میں غلط تھا یا اے دوست تم !!ڈاکٹر عامر لیاقت نے تین پیشگوئیاں کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوجائے گی !!! ایم کیو ایم پیپلز پارٹی کا ساتھ دے گی !!! علیم خان وزیراعلی پنجاب ہوں گے !! ۔ قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے چوہدری پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ بنانے اور سردار عثمان بزدار سے استعفیٰ لینے کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ عثمان بزدار جیسے وفادار شخص سے ذلت کے ساتھ استعفیٰ لیااورپرویز الہٰی کی اناْکو تسکین پہنچا کرآپ نے پوری پی ٹی آئی کو گھبرانے پر مجبور کردیا ہے۔۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عامر لیاقت نے کہا “استعفیٰ لینا ہی تھا تو عثمان بزدار کو ذلیل کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ آخر وہ پارٹی کے ہیں، وزیراعظم نے پرویز الہٰی کے سامنے عثمان بزدار کو مقصود چپڑاسی کی طرح بلوا کر پرویز الہٰی کے سامنے استعفیٰ لیا تاکہ ان کی انا کو تسکین پہنچے۔انہوں نے مزید کہاعثمان بزدار جیسے وفادار شخص سے ذلت کے ساتھ استعفیٰ لیا اور پرویز الہٰی کی اناْکو تسکین پہنچا کرآپ نے پوری پی ٹی آئی کو گھبرانے پر مجبور کردیا ہے، خان صاحب پارٹی میں دوبارہ شامل ہوں! میں اس خان کو جانتا تھا جو فائٹر اور ٹائیگر تھا وزیراعلی کو جلانے والا لائٹر نہیں تھا۔ ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا کہ خان صاحب آپ سے آخری سوال ہے، بلیک میلرز سے بلیک میل ہونے میں مزا آ رہا ہے، اتحادیوں کے آگے گھٹنے ٹیکنے والے عمران خان کو جوائن نہیں کیا تھا، کیا حرج ہے ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائیں، آپ وزارت اعلیٰ دے کر لوگوں کو خریدیں تو ٹھیک اور اراکین ناراضگی میں چلے جائیں تو حرام۔