جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

جلسے میں مغرب کے وقت فجر کی اذان چلوا کر نشئی خلیفہ کی یاد تازہ کرا دی،عامرلیاقت نے وزیراعظم عمران خان کو نشئی خلیفہ کے ساتھ تشبیہہ دے دی

datetime 30  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کہا ہے کہ “جلسے میں مغرب کے وقت فجر کی اذان چلوا کر نشئی خلیفہ کی یاد تازہ کرا دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ ’’ایک عباسی خلیفہ نے شراب کے نشے میں فجر کی دو کے بجائے چار رکعت پڑھادیں، اسی طرح پوری قوم کا سراس وقت شرم سے جھک گیا انکا کہنا تھا کہ

جب جلسے میں مغرب کے وقت فجر کی اذان چلوا کر نشئی خلیفہ کی یاد تازہ کرادی۔ قبل ازیں ڈاکٹر لیاقت نے کہا ہے کہ اسد عمر سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ خط پہلے اراکین اسمبلی کو کیوں نہیں دکھاتے ؟ ہم کیا رنڈی کے بچے ہیں ۔ عامر لیاقت نے ٹویٹر پر کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے پاس اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کے مراسلے کے سوا کچھ نہیں عمران خان کو پارٹی رکن کی حیثیت سے چیلنج کرتا ہوں کہ مجھے وہ مراسلہ دکھائیں اگر اس کے سوا اس میں کچھ ہوا تو میں استعفٰی دے کر گھر چلا جائوں گا ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ حکومت میں ہوں یا اپوزیشن جماعتوں میں ، کیا رنڈی کے بچوں کی طرح ڈی چوک پر ٹھمکے لگانا ہی ہماری شناخت رہ گیا ہے ۔ دوسر ی جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے چوہدری پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ بنانے اور سردار عثمان بزدار سے استعفیٰ لینے کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ عثمان بزدار جیسے وفادار شخص سے ذلت کے ساتھ استعفیٰ لیااورپرویز الہٰی کی اناْکو تسکین پہنچا کرآپ نے پوری پی ٹی آئی کو گھبرانے پر مجبور کردیا ہے۔۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عامر لیاقت نے کہا “استعفیٰ لینا ہی تھا تو عثمان بزدار کو ذلیل کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ آخر وہ پارٹی کے ہیں، وزیراعظم نے پرویز الہٰی کے سامنے عثمان بزدار کو مقصود چپڑاسی کی طرح بلوا کر پرویز الہٰی کے سامنے استعفیٰ لیا تاکہ ان کی انا کو تسکین پہنچے۔انہوں نے مزید کہاعثمان بزدار جیسے وفادار شخص سے ذلت کے ساتھ استعفیٰ لیا اور پرویز الہٰی کی اناْکو تسکین پہنچا کرآپ نے پوری پی ٹی آئی کو گھبرانے پر مجبور کردیا ہے، خان صاحب پارٹی میں دوبارہ شامل ہوں! میں اس خان کو جانتا تھا جو فائٹر اور ٹائیگر تھا وزیراعلی کو جلانے والا لائٹر نہیں تھا۔ ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا کہ خان صاحب آپ سے آخری سوال ہے، بلیک میلرز سے بلیک میل ہونے میں مزا آ رہا ہے، اتحادیوں کے آگے گھٹنے ٹیکنے والے عمران خان کو جوائن نہیں کیا تھا، کیا حرج ہے ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائیں، آپ وزارت اعلیٰ دے کر لوگوں کو خریدیں تو ٹھیک اور اراکین ناراضگی میں چلے جائیں تو حرام۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…