جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

میں نے قوم سے وعدہ کیا تھا کبھی کسی کے سامنے جھکوں گا نہیں،وزیراعظم عمران خان

datetime 30  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دھمکیوں کے باوجود کسی کے سامنے نہیں جھکوں گا تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گی۔خارجہ پالیسی کے پیش نظرخط زیادہ لوگوں کیساتھ شیئرنہیں کرسکتے،عدم اعتماد ناکام ہو گی، ق لیگ کووزارت اعلی دینے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا،

عثمان بزدار نے پی ٹی آئی کے منشور کو احسن طریقے سے آگے بڑھایا، وزیراعظم عمران خان نے ان خیالات کا اظہار منگل کو پارٹی ترجمانوںکے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور دھمکی آمیز خط پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ چیف جسٹس کو خط دکھانے کا مقصدخط کی حقیقت کو آشکار کرنا ہے خط میں دھمکی دی گئی کہ عدم اعتماد ناکام ہونے پر سنگین نتائج ہوں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ خط چیف جسٹس کیساتھ شیئرکرنیکی پیشکش کردی ہے خارجہ پالیسی کے پیش نظرخط زیادہ لوگوں کیساتھ شیئرنہیں کرسکتے، 7مارچ کوہمیں خط موصول ہوا ہے خط میں براہ راست تحریک عدم اعتماد کا ذکر ہے جیسے ہی ہمیں خط ملا،تحریک عدم اعتمادفوری پیش ہوگئی۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں ہمیشہ سے عالمی طاقتیں حکومتوں پر اثرانداز ہوتی رہیں قوم سے وعدہ کیاہے کہ کبھی کسی کے سامنے نہیں جھکوں گا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان نے رابطے شروع کردئیے ہیں جلدبلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان کی واپسی ہو گی آئندہ چندروز میں تمام تر صورتحال واضح ہوجائیگی۔ترجمانوں نے وزارت اعلی پنجاب ق لیگ کو دینے پر سوالات کیے تو وزیراعظم نے واضح کیا کہ ق لیگ کووزارت اعلی دینے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا بڑے مقصدکے حصول کیلئے مشکل اور بڑے فیصلے کرنے پڑتے ہیں کچھ لوگ ذاتی مفاد کیلئے ضمیرفروش بن جاتے ہیں، وزیر اعظم نے کہا کہ عثمان بزدار نے پی ٹی آئی کے منشور کو احسن طریقے سے آگے بڑھایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…