جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

چودھری شجاعت کے تین ووٹ ہمارے ساتھ ہیں مونس الہٰی نا تجربہ کار ہیں ، انہوں نے پرویز الہٰی کو پھنسوا دیا ہے، رانا ثنا اللہ

datetime 30  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ چوہدی برادران کے کہنے پر ہم نے پنجاب میں عدم اعتماد جمع کروائی۔میڈیا سے گفتگو کے دوران رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آج حکومت کے 6 دن باقی رہ گئےہیں، علی وزیرجیل میں ہیں ان کاپروڈکشن آرڈر جاری ہوناچاہیے، الزام لگایاجا رہا ہےکہ نوٹوں کی بوریوں کا لالچ دیا جارہا ہے،

پرویز الہٰی نے قوانین کی خلاف ورزی کی ، چودھری برادران کا پہلی بار ایسا فیصلہ آیا جو مونس الہٰی کی وجہ سے ہوا، علیم خان گروپ کے پاس 30 سے 40لوگ ہیں۔نجی ٹی وی ہم کے مطابق چودھری برادران نے خلاف ورزی کی ہے، حقائق کو سامنے لانا چاہیے ،ہم نے آخری ملاقات میں ان کی آفر کو تسلیم کیا تھا، آج بھی ن لیگ کے تمام فیصلے نواز شریف کی مرضی سے ہوتے ہیں، چودھری برادران کو آفر دی انہوں نے قبول کی، کھانا کھایا اور دعائے خیر بھی کی۔راناثنااللہ نے بتایا کہ چودھری برادران کے کہنے پر ہم نے عدم اعتماد جمع کروائی، چودھری برادران نے کبھی ایسے فیصلے کیے نہیں ،یہ پہلا واقعہ ہے، علیم خان فی الحال امیدوار نہیں ہیں ، ترین گروپ کے پاس بھی لوگ ہیں ، گزشتہ روز بزدار گروپ بھی بن گیا اس کے بھی حامی لوگ ہیں۔پرویز الہٰی کو کہنا چاہوں گا کہ پی ٹی آئی آپ کو وزیر اعلیٰ نہیں بنا سکتی، پرویز الہٰی پی ٹی آئی کی حمایت سے وزیر اعلیٰ پنجاب نہیں بن سکتے، پرویز الہٰی کومسلم لیگ ن ہی پنجاب کا وزیر اعلیٰ بنا سکتی ہے، پی ٹی آئی کے ناراض اراکین کے ساتھ کچھ اور لوگ بھی تیار ہیں، پی ٹی آئی ناراض اراکین نے ہے کہا کہ ضرورت پڑی تو ہم بھی ساتھ دیں گے۔اسد عمر اپنے بھائی زبیر کو تو قائل نہیں کرسکے کسی اور کو کیا قائل کریں گے، فواد چودھری اپنے بھائی سے تردید کرالیں کہ ہمیں ووٹ کی یقین دہانی کرائی تھی یا نہیں ، بی اے پی کا فیصلہ 4اور ایک سے اور مسلم لیگ ق کا 3اور دو سے ہوئی ہے،سیاسی جماعتیں اپنے فیصلے کررہی ہے ان پر کوئی دباو نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ مسلم لیگ ن میں تفرقہ پیدا کررہے تھے ان کو آرام آگیا ہوگا، مسلم لیگ ن متحد ہے اور اسی طرح آگے بڑھے گی،ایم کیو ایم کے لوگ صحیح سیاسی مذاکرات کر رہے ہیں،سیاسی جماعتیں اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہیں،اب غیر سیاسی مداخلت نہیں ہو رہی ہے، ان کےپاس ایک ہی باعزت راستہ ہےکہ استعفیٰ دیں۔عمران خان بزدار سےپہلے اپنےاستعفے پر دستخط کریں، نااہل اور نالائق ٹولےسےملک کی جان چھوٹنے والی ہے، فوادچودھری کےبھائی نےہمیں ووٹ کی یقین دہانی کرائی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…