جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزیراعظم عمران خان کا دھمکی آمیز خط کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا

datetime 30  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کیخلاف دھمکی آمیز خط کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں دائر کردہ ایک درخواست میں پاکستان تحریک انصاف کے 27 مارچ کے جلسے میں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے لہرائے گئے مبینہ دھمکی آمیز خط کی تحقیقات کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست سپریم کورٹ کے ایڈووکیٹ ذوالفقار احمد بھٹہ نے دائر کی

جس میں سیکریٹری قانون ڈویژن اور سول سیکریٹریٹ کے ذریعے وفاق کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ 27 مارچ کو ایک حیرت انگیز اور خطرناک لمحہ اس وقت آیا جب وزیراعظم عمران خان نے اپنی جیب سے ایک خط نکال کرلہرایا اور دعویٰ کیا کہ یہ اس بین الاقوامی سازش کا ثبوت ہے جو ان کی حکومت گرانے کے لیے کی جارہی ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ البتہ اپوزیشن پارٹیوں کو ان کے اس دعویٰ پر شک ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ چاہے جو بھی معاملہ ہو تاہم اس عمل سے عوام میں دوست ممالک کے حوالے سے شکوک و شبہات پائے جارہے ہیں اور یہ معاملہ پاکستانی سیاست کو کنٹرول کرنے کی کوشش کے طور پر زیر بحث ہے۔درخواست گزار کے مطابق یہ صورتحال عمومی نہیں بلکہ غیر معمولی ہے جس سے ان ممالک کے خلاف نفرت پیدا ہوسکتی ہے جن کے سفارتخانے پاکستان میں موجود ہیں اور امن و امان کا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے جو ہمارے لیے اور دوست ممالک کے ساتھ تعلقات میں باعث شرمندگی ہوسکتا ہے۔درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ معاملہ فوری اقدامات کا متقاضی ہے تا کہ عام پاکستانی کو اس صورتحال سے پیدا ہونے والی ذہنی اذیت سے نکالا جائے۔درخواست میں کہا گیا کہ اس صورتحال کی سنگین نوعیت کو سپریم کورٹ کی توجہ درکار ہے تا کہ اس معاملے سے متعلق حقائق تلاش کیے جائیں اور اس مقصد کیلئے مذکورہ خط متعلقہ حکام کو دینے کا حکم دیا جاسکتا ہے تا کہ وہ جدید طریقے سے تحقیقات کر کے اس کی حقیقت سامنے لائیں اور دیکھیں کہ کون ہے جو ہمارے وزیراعظم کو دھمکا رہا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ فریقین کو وہ خط جو وزیراعظم نے 27 مارچ کو جلسے میں لہرایا تھا، اسے تحقیقات کیلئے متعلقہ سول اور فوجی حکام کو دینے کی ہدایت کی جائے

۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے حکومت کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد پر الزام عائد کیا تھا کہ باہر سے پیسے لے کر حکومت گرانے کی کوشش کی جارہی ہے، ہمیں لکھ کر دھمکی دی گئی اور باہر سے حکومت بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم حیرت انگیز طور پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے

کسی بھی خط کے حوالے سے لاعلمی کا اطہار کیا تھا۔گزشتہ روز ایک نیوز کانفرنس میں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا تھا کہ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ ہمیں خط کیوں نہیں دیا جارہا، کچھ راز قومی نوعیت کے ہوتے ہیں، وزیر اعظم نے مجھے کہا ہے کہ اگر کسی کو کوئی شک ہے تو ہم یہ خط سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو دکھانے کے لیے تیار ہیں، ان پر سب اعتماد کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…