ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ساتھیو!۔۔۔” رات گئے پی ٹی آئی کے فیصل جاوید سوشل میڈیا پر ایم کیو ایم کی منتیں کرنے پر آگئے

datetime 30  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ایم کیو ایم پاکستان کے حکومتی اتحاد سے علیحدہ ہونے کی خبروں پر فیصل جاوید نے اہم پیغام جاری کر دیا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ ’’متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ساتھیو! یہ ملک کا معاملہ ہے ، یہ بات تحریک انصاف کی نہیں ۔ آپ کا فیصلہ ایسا ہونا چاہیے جو عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرے ، انجانے میں اپوزیشن کی سازش کا حصہ نہ بنیں ۔

فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ماضی بھی آپ کو دھوکے دیے ، صرف پاکستان کا سوچیں ، عوام آپ کو دیکھ رہےہیں ۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ کن سازشیوں اور جھوٹوں کے ساتھ معاہدہ کررہے ہیں ، یہ تو معاہدوں سے ایسے پھرتے ہیں کہ معاہدےکو بھی چکر آجاتے ہیں ۔تحریک انصاف کے رہنما وسینیٹر فیصل جاوید نے انتہائی درد مندانہ اور منت بھرے انداز میں کیا گیا اپنا یہ ٹویٹ پیغام کچھ ہی دیر بعد ڈیلیٹ کردیا۔ایک اور ٹویٹر پیغام میں فیصل جاوید نے کہا ہے کہ فتح عمران خان کی ہی ہے،فتح عوام کی ہے،فتح پاکستان کی ہے، انکا کہنا تھا کہ آج صبح وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹیم سے کہا کی آخری گیند تک مقابلہ کریں گے اور انشاء اللہ فتح سے ہمکنار ہونگے ، اللہ حق اور سچ کے ساتھ ہوتا ہے – کسی نے بھی گھبرانا نہیں ہے۔ قوم کا حق کے ساتھ کھڑے ہونے پر انکو خراجِ تحسین۔ دوسری جانب تحریک عدم اعتماد سے پہلے اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو بڑا سرپرائز دیا گیا اور بڑی حکومتی اتحادی ایم کیو ایم نے بھی اپوزیشن کے حق میں ووٹ دینے کا معاہدہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں جس کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی حکومت نے بظاہر قومی اسمبلی میں اکثریت کھو دی ہے، حکومت کے قومی اسمبلی میں نمبر 164 رہ گئے جبکہ متحدہ اپوزیشن کے نمبرز 177 تک پہنچ گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ منحرف حکومتی ارکان کے بغیر ہی متحدہ اپوزیشن کو قومی اسمبلی میں اکثریت مل گئی ہے تاہم اس حوالے سے باضابطہ اعلان ہونا باقی ہے۔اپوزیشن ذرائع کے مطابق ایم کیوایم تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دے گی اور اس حوالے سے دونوں کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے۔ڈرافٹ پر ایم کیوایم پاکستان اور متحدہ اپوزیشن کے رہنماؤں کے دستخط ہوگئے ہیں اور معاہدے کی تصدیق چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور ایم کیو ایم کے سینیٹر فیصل سبزواری نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے کردی ہے۔ایم کیو ایم کے سینیٹر فیصل سبزواری نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ متحدہ اپوزیشن اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے درمیان معاہدے نے حتمی شکل اختیار کر لی ہے جبکہ پیپلز پارٹی کی سی ای سی اور ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے مجوزہ معاہدے کی توثیق کے بعد باضابطہ طور پر میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔اس کے علاوہ پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کے بیان کے مطابق اپوزیشن اور ایم کیو ایم رہنماؤں کے درمیان مشترکہ پریس کانفرنس آج شام 4 بجے اسلام آباد میں ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…