بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

تم نے ایبسولیوٹلی ناٹ کہا یہ سب ڈرامہ ہے، شہباز شریف کی عمران خان پر تنقید

datetime 29  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان پر وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تم نے ایبسولیوٹلی ناٹ کہا یہ سب ڈرامہ ہے۔پی ڈی ایم جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ آپ نے

دن رات جھوٹ بولا، یوٹرن لیا، کیا ریاست مدینہ میں ایسا کوئی سوچ سکتا ہے؟انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کے پونے چار سالہ کرتوتوں کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی ہے، عمران نیازی نے ریاست مدینہ کی بات کرکے کارٹلز کو کرپشن کا موقع دیا۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ عمران نیازی نے عوام کو کنگال کردیا ہے، قوم کے اربوں کھربوں روپے کے وسائل برباد ہوگئے، بتایا جائے کیا یہ مہنگائی اور غربت بین الاقوامی سازش کا نتیجہ ہے؟۔مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا کہ عمران نیازی خودداری سیکھنی ہے تو نواز شریف سے سیکھو، نواز شریف نے بھارت کے 5 ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 6 دھماکے کیے۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف نے امریکی صدر سے کہا پیسے نہیں اپنی قوم کی خودداری چاہیے، خوددار نہیں خود غرض ہو تم، قوم کے اوپر قرض ہو تم۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں محرومیاں راتوں رات ختم نہیں ہوں گی اس کیلئے وقت لگے گا، ہم کمر بستہ ہوجائیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…