کراچی (این این آئی) ایم کیو ایم کی اکثریت نے تحریک عدم اعتماد میں حکومت کا ساتھ دینے کی رائے دے دی ، حکومت کی جانب سے ایم کیوایم کو سندھ کی گورنرشپ اور ایک اور اہم وزارت دینے کی پیشکش کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کی اکثریت نے حکومت
کا ساتھ دینے کی رائے دے دی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اکثریتی ارکان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کو کئی بارآزما چکے،اعتماد کرنا مشکل ہے۔ذرائع نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ایم کیوایم کوسندھ کی گورنرشپ کی پیشکش کی گئی جبکہ وفاق میں ایک اور اہم وزارت بھی دی جائے گی اور لاپتا کارکنوں کی بازیابی اور دفاتر کھولنے کا یقین دلا دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایم کیوایم کے چند ارکان اپوزیشن کا ساتھ دینے کے حامی ہیں تاہم حکومتی پیشکش پر ایم کیوایم جلدباضابطہ اعلان کرے گی ۔یاد رہے گذشتہ روز متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی امین الحق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیاسی دروازیبندنہیں کیے جاتے ہمیں فیصلہ کرنے کی جلدی نہیں ہے باہمی مشاورت کے بعد کل یا پرسوں حتمی فیصلہ کریں گے حکومت کا رہنا یا جانا ایم کیو ایم کے ہاتھ میں ہیایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت سے گورنر شپ کی ڈیمانڈ نہیں کی اور نہ ہی اس پوزیشن میں ہیں، خالدمقبول نے کہا تھا ہم ایک وزارت کا بوجھ اٹھالیں تو کافی ہے، ساڑھے4 ماہ پہلے جب مونس کو وزیر بنایا جارہا تھا تو ایک وزارت کی ڈیمانڈ ہی تھی۔