بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

یوکرینی صدر کا وزیراعظم عمران خان سے اہم ٹیلفونک رابطہ

datetime 29  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان کو یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے ٹیلی فون کیا ہے جس میں یوکرین کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یوکرین میں جاری عسکری تنازعہ پر گہرے افسوس کا اظہار کیا

اور فوری جنگ بندی اور مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے تنازعہ کے حل کیلئے پاکستان کے اصولی موقف کا اعادہ کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ ترقی پذیر ممالک پر تنازعہ کے منفی معاشی اثرات کو مسلسل اجاگر کر رہے ہیں جو تیل اور اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے ظاہر ہوتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے عام شہریوں کے لئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے یوکرین میں لوگوں کے لئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سامان کی فراہمی کیلئے 2 سی۔130 طیارے روانہ کئے۔ اسلامی تعاون تنظیم کے وزرا خارجہ کی کونسل کے حالیہ اجلاس کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے یوکرین کے تنازعہ کی وجہ سے سکیورٹی اور انسانی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور وزرائے خارجہ نے فوری طور پر جنگ بندی کے خاتمے پر زور دیا اور او آئی سی کے رکن ممالک کی طرف سے مذاکراتی عمل کی حمایت اور سہولت فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان جیسے غیرجانبدار ممالک جنگ بندی اور تنازعہ کے سفارتی حل کے لئے کوششوں کو تقویت دینے میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے یوکرین کے حکام کی جانب سے پاکستانی طلباء اور شہریوں کے ساتھ ساتھ سفارتی عملے کے انخلا میں مدد پر شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے دیگر ممالک کی طرف سے سفارتی حل کی سہولت کے لئے کی جانے والی کوششوں کو بھی سراہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…