بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

تحریک عدم اعتماد سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کو دھچکا

datetime 29  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم نے آخری لمحات پر دبئی سے وطن واپسی کا فیصلہ موخر کردیا۔پی پی رہنما جام عبدالکریم کو آج دبئی سے اسلام آباد پہنچنا تھا تاہم انہوں نے

پاکستان روانگی سے کچھ لمحے قبل واپسی کا اراد ترک کر دیا ۔واضح رہے کہ ناظم جوکھیو قتل کیس میں پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم سمیت تمام ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد ملزمان کے ناموں کو ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری وفاقی کابینہ سے سرکولیشن سمری کے ذریعے لی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق کیس میں نامزد ایم این اے جام عبد الکریم، رکن سندھ اسمبلی جام اویس، نیاز سالار، حیدرعلی اور میرعلی کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی ہے،اس کے علاوہ محمد معراج، جام احمد جمال، عطا محمد اور زاہد کے نام بھی ای سی ایل میں شامل کیے جائیں گے۔وزارت داخلہ نے ناظم جوکھیو کیس میں نامزد ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سمری منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو بھجوائی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں ووٹ ڈالنے کیلئے جام عبدالکریم کو دبئی سے پاکستان بلایا جارہا ہے، وہ ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد ہیں، ہم ان کی پاکستان آمد پر انہیں گرفتار کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…