جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

تحریک عدم اعتماد، مسلم لیگ( ن)ے اپنا آخری پتہ کھیل دیا ، کتنے ووٹ کہاں سے آئے ہیں ؟ رانا ثناءاللہ نے نمبر گیم بتا کر تہلکہ مچا دیا

datetime 29  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ق )کے تین ووٹ ہمارے ساتھ ہیں،حکومت اب ہاری ہوئی گیم کھیل رہی ہے،اگر شیخ رشید کے مشوروں پر عمل ہو جاتا تو ہمارے لیے مشکلات پیدا ہوتیں، متحدہ اپوزیشن نے نمبرز پورے کر لئے ہیں،شاہ محمود قریشی کے گھر سے بھی ووٹ کی ضرورت پڑی تو ہمیں ملے گا،

چوہدی برادران کے کہنے پر پنجاب میں عدم اعتماد جمع کروائی،پرویز الٰہی پی ٹی آئی کی حمایت سے وزیر اعلیٰ پنجاب نہیں بن سکتے، پرویز الٰہی کومسلم لیگ ن ہی پنجاب کا وزیر اعلیٰ بنا سکتی ہے، پی ٹی آئی کے ناراض اراکین کیساتھ کچھ اور لوگ بھی تیار ہیں، پی ٹی آئی ناراض اراکین نے ہے کہا ضرورت پڑی تو ہم بھی ساتھ دیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ وہ لوگ جو پی ٹی آئی سے ناراض تھے وہ پچھلے دو سال سے ناراض ہیں، یہ خبر غلط ہے کہ منحرف ارکان کو نوٹوں کی بوریاں دی گئی ہیں، ہم نے منحرف اراکین کے بغیر نمبرز پورے کیے ہیں، متحدہ اپوزیشن نے ان کے علاوہ بھی 172 ووٹ پورے کرلیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو پی ٹی آئی کے ناراض لوگوں کی شاید ضرورت ہی نہ پڑے، مسلم لیگ ق کے تین ووٹ ہمارے ساتھ ہیں، بی اے پی بھی ہمارے ساتھ ہے، منحرف اراکین میں بھی 5 ایسے ہیں جو آزاد لڑ کر آئے ہیں، ان کے بارے میں عمران خان نہیں کہہ سکتا کہ وہ میرے ووٹ پر ایوان میں آئے ہیں، منحرف اراکین میں ایسے ہیں جو کہتے ہیں 1 یا 2 ووٹ کی ضرورت پڑی تو ہم آپ کے ساتھ ہیں۔انہوںنے کہاکہ آخری دو ملاقاتیں اہم تھیں جس پر ق لیگ کا ووٹ ہمیں ملے گا، مونس الٰہی آخری ملاقات میں موجود تھے، ان سے کہا کہ وزارت اعلیٰ کے مطالبے سے نیچے آجائیں، مونس نے کہا کہ آپ وزرات اعلیٰ دیں ورنہ ہم خاموش ہیں، چوہدری صاحب کے ساتھ دعائے خیر بھی کی گئی اور ان کے کہنے پر ہی پنجاب میں عدم اعتماد جمع کروائی گئی، چوہدری صاحبان کی سیاست میں یہ پہلا واقعہ ہے جو مونس الٰہی کی وجہ سے ہوا ہے، چوہدری پرویز الٰہی کو پی ٹی آئی وزیر اعلیٰ نہیں بنا سکتی۔انہوں نے کہا کہ ترین گروپ کے بھی 10 سے 12 ووٹ ہیں، اب نیا گروپ آیا ہے بزدار گروپ جس کے حمایتی شکوہ کر رہے ہیں، شاہ محمود قریشی کے گھر سے بھی ووٹ کی ضرورت پڑی تو ہمیں ملے گا، ان کے بھائی جے یو آئی ف میں شامل ہو چکے ہیں، اسد عمر آج تک اپنے بھائی زبیر عمر کو قائل کر نہیں سکے، عمران خان میں کوئی سمجھ ہے تو استعفیٰ دیں، ان کے پاس ایک ہی باعزت راستہ ہے کہ استعفیٰ دیں۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ علیم خان ایک اچھا انسان ہے، وہ 30 سے 40 لوگوں پر حاوی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…