جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

یوکرین نے روس کے آگے گھٹنے ٹیک دیے

datetime 29  مارچ‬‮  2022 |

کیف (آئی این پی ) یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ان کا ملک روس کے ساتھ کسی ممکنہ امن معاہدے کے تحت مستقبل میں اپنی غیر جانبدارانہ حیثیت تسلیم کرنے پر آمادہ ہے۔ صدر زیلنسکی نے کہا کہ ان کی حکومت قیامِ امن کے لیے اس امکان پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے

اور وہ اِس حوالے سے ملکی آئین میں ترمیم کے لیے بھی تیار ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ایسے کسی مصالحتی حل کے لیے ان کے ملک کو سلامتی کی ضمانتوں کی ضرورت بھی ہوگی اور وہ چاہیں گے کہ ایسے کسی بھی حل کی یوکرین کے عوام سے ایک ریفرنڈم کے ذریعے منظوری بھی لی جائے۔ صدر زیلنسکی نے روسی صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملکی سلامتی کی ضمانت، غیر جانبداری اور نیو کلیئر فری اسٹیٹس جیسے معاملات پر چلنے کے لیے تیار ہیں، یہ روس کا پہلا مطالبہ تھا اور اسی لیے اس نے جنگ شروع کی تھی۔ صدر زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کی سلامتی کی ضمانت پر بات ہوئی لیکن وہ نہیں چاہتے تھے کہ یہ بوڈا پیسٹ معاہدے کی طرح محض ایک کاغذ کا ٹکڑا ہو۔ یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ وہ ایک ایسی دستاویز کے حق میں ہیں جس میں تمام ضامنوں کے دستخط کے ذریعے دی گئی ضمانت ایک سنجیدہ معاہدے میں تبدیل ہو جائے۔ اس دستاویز کو ضامن ممالک کی پارلیمنٹس سے منظور کرانے کی ضرورت ہوگی جبکہ یوکرین میں ریفرنڈم کرایا جانا چاہیے۔ یوکرین کے صدر نے کہا کہ غیر جانبدار حیثیت اور سلامتی کی ضمانتوں کے حوالے سے ایسی تبدیلیوں کا فیصلہ صرف عوام ہی کر سکتے ہیں۔ صدر زیلنسکی کے مطابق معاملے پر عوامی ریفرنڈم کے بعد آئین میں غیر جانبداری سے متعلق چند مہینوں میں تبدیلیاں کرنے کی اجازت حاصل ہو جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…