بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

علیم خان گروپ کا چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلی پنجاب بنانا ہضم نہ ہوا شدید ردعمل آگیا

datetime 29  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) علیم خان نے بدلتی صورتحال میں اپنی رہائشگاہ پر مختلف اراکین اسمبلی اور سیاسی شخصیات سے مشاورت شروع کردی، علیم گروپ کی اکثریت کی جانب سے چوہدری پرویز الٰہی کو حکومتی امیدوار بنانے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔علیم خان گروپ کا کہنا ہے کہ

تحریک انصاف کی قیادت کو پی ٹی آئی ایم پی ایز میں سے کسی کو وزارت اعلیٰ کا امیدوار بنانا چاہئے تھا۔بتایاگیاہے کہ چار اہم ترین حکومتی شخصیات علیم خان اور پرویز الٰہی کے درمیان مفاہمت کیلئے کوشاں ہیں، اس دوران اگرمتحدہ اپوزیشن نے رابطہ کر کے حمایت مانگی تو اس آپشن پر بھی سنجیدگی سے غور کیا جائے گا، آئندہ 48 گھنٹوں میں مشاورت مکمل ہونے کے بعد علیم گروپ اپنے فیصلے کا اعلان کر سکتا ہے۔علاوہ ازیں ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے علیم خان سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے پنجاب کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ بتایاگیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے موجودہ سیاسی صورتحال میں علیم خان سے تعاون کی درخواست کی ہے جس پر انہوںنے اپنے ہم خیال اراکین سے مشاورت کر کے آگاہ کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…