منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

افغان حزب اسلامی کے رکن نے برطانوی شہریت کا تاریخی کیس جیت لیا

datetime 28  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)لندن میں افغان حزب اسلامی کے رکن نے برطانوی شہریت کا تاریخی کیس جیت لیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ نے افغان رہنما گلبدین حکمت یار کی تنظیم حزب اسلامی کے سابق رکن کو شہریت دینے سے انکار کردیا تھا۔اب برطانوی ہائی کورٹ نے

اپنے فیصلے میں کہا کہ افغان شہری کے کردار کے سبب ہوم آفس کا شہریت سے انکار کا فیصلہ درست نہیں ہے۔رپورٹس کے مطابق 2001 میں برطانیہ جانے والے چار بچوں کے باپ کا کیس برٹش پاکستانی وکلا عامر منظور اور منصور فاضلی نے لڑا۔عدالت کو بتایا گیا کہ افغان شہری نے نوجوانی میں روسی تسلط کے خلاف حزب اسلامی میں شمولیت اختیار کی، اس وقت مغربی اتحادی، رضاکاروں کی عسکریت پسند گروپوں میں شمولیت کی حوصلہ افزائی کر رہے تھے۔رپورٹس کے مطابق عدالت میں وہ اخباری تراشہ بھی پیش کیا گیا جس میں 1981 میں مارگریٹ تھیچر فوجی پاکستانی صدر ضیاالحق سے ملاقات کر رہی ہیں۔اس سے قبل افغان شہری کی برطانوی شہریت کے حصول کیلئے دی گئی چار درخواستیں رد ہوچکی تھیں، افغان شہری نے اس مرتبہ عدالتی نظرثانی کیلئے درخواست دی تھی، مقدمہ کی سماعت ڈپٹی جج ہیو مرسر کیو سی نے کی۔وکیل عامر منظور کا کہنا تھا کہ عسکریت پسند گروپ کا حصہ رہنے کے سبب شہریت کے حصول میں پریشانی کا شکار افراد کیلئے یہ فیصلہ خوش خبری ہے۔واضح رہے کہ ٹیرر ازم ایکٹ 2000 کے تحت حزب اسلامی کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…