جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

بھارت میں یوم پاکستان کی مبارکباد دینے کے الزام میں مسلمان طالبہ گرفتار

datetime 28  مارچ‬‮  2022 |

بنگلورو(این این آئی)بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع باگل کوٹ میں ایک مسلمان طالبہ کو یوم پاکستان پر لوگوں کو مبارکباد دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیاہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق طالبہ جس کی شناخت کتھمہ شیخ کے نام سے ہوئی ہے،مدھول ٹان کی رہائشی اور

مقامی مدرسے کی طالبہ ہے۔بھارتی پولیس نے کہا کہ کتھمہ شیخ نے یہ پیغام پوسٹ کیا تھا کہ ”خدا ہرملک کو امن، اتحاد اور ہم آہنگی سے نوازے”۔ شیخ کو ایک دن بعد ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ایک پولیس افسر نے صحافیوںکو بتایا کہ یہ گرفتاری امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے کی گئی تھی۔مدھول کی رہنے والی کتھمہ شیخ ایک مدرسے کی سینئر طالبہ ہیں۔ ان کی گرفتاری ایک ہندوتوا کارکن ارون کمار بھجنتری کی طرف سے شکایت درج کرانے کے بعد عمل میں آئی ہے۔ شکایت میں کہاگیاتھا کہ طالبہ یوم پاکستان کے موقع پر مبارکباد کا پیغام پوسٹ کرکے دو برادریوں کے درمیان دشمنی پیدا کر رہی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…