جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

چوہدری پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ بنانا پہلا سرپرائز تھا ابھی اور بھی سرپرائز باقی ہیں، پاکستان تحریک انصاف

datetime 28  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/اے پی پی)چوہدری پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ بنانا پہلا سرپرائز تھاابھی اور بھی سرپرائز باقی ہیں، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا دعویٰ ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ

‏چوہدری پرویز الہی نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات کی، ملاقات میں تمام معاملات طے پاگئے۔وزیر مملکت اطلاعات و نشریات نے پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ (ق) لیگ نے وزیراعظم پر اعتماد کا اظہاراورحمایت کا اعلان کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی عثمان بزدار نے اپنا استعفی وزیراعظم کو پیش کردیا ہے اور وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الہی کو پنجاب کا وزیراعلی نامزد کرنے فیصلہ لیا ہے۔دوسری جانب نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے مزید کہا کہ انشااللہ عدم اعتماد ناکام ہونے جارہی ہے،فرخ حبیب مقصود چپڑاسی،فالودے والوں کا جیل جانے کا وقت ہوا چاہتا ہے، پہلے کہا تھا عدم اعتماد ناکام ہوگی، چوروں کے ٹولے کوپہلا سرپرائزمل گیا ہےابھی اور بھی سرپرائز باقی ہیں۔ عثمان بزدارنے اپنا استعفی پیش کردیا ہے، چودھری پرویزالہی پنجاب کے اگلے وزیراعلیٰ ہوں گے، اپوزیشن توفارغ ہوگئی ہے۔ بلاول بچہ ان کی باتوں کا برا نہیں مناتے، اب اپوزیشن کی الٹی گنتی کا وقت شروع ہوچکا ہے۔قبل ازیںوزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ق) نے عدم اعتماد میں وزیراعظم عمران خان کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف چوہدری پرویز الہی کو وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار کے طور پر سپورٹ کرے گی اور مسلم لیگ (ق)نے عدم اعتماد میں وزیراعظم کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…